جب ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کے بعد بچے کو وہی بیس بال گیند دے ماری

بیس بال لگنے کے اس واقعے کے بعد بچے کو چوٹ تو نہیں لگی لیکن وہ کچھ پیسہ بنانے کے قابل ہو گیا کیونکہ ٹرمپ کے دستخط والی بیس بال ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔

سابق امریکی صدر نے امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں اٹلانٹا بریوز اور ہوسٹن ایسٹرو کے درمیان کھیلا جانے والا بیس بال کا میچ دیکھا (ٹوئٹر)

آن لائن پوسٹ کی گئی ایک مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ سیریز کے موقعے پر حادثاتی طور پر ایک بچے کے سر پر بیس بال کے کھیل میں استعمال ہونے والی گیند دے ماری۔

سابق امریکی صدر نے امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں اٹلانٹا بریوز اور ہوسٹن ایسٹرو کے درمیان کھیلا جانے والا بیس بال کا میچ دیکھا۔ اس موقعے پر وہ اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ بیرونی سویٹ میں بیٹھے ہوئے تھے۔

ٹک ٹاک پر @loupastore27 کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک مداح اپنی بیس بال ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اس امید پر اچھالتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ اس پر دستخط کر دیں گے۔

ٹرمپ نے گیند کو پکڑا اور خفیہ ادارے کے ایجنٹ سے پین مانگا تاکہ گیند پر دستخط کر سکیں۔ اس کے بعد انہوں نے گیند واپس اچھال دی جسے بچہ پکڑنے میں ناکام رہا اور وہ اس کے سر پر جا لگی۔

آن لائن اخبار ٹی ایم زیڈ کے مطابق واقعے میں بچے کو چوٹ تو نہیں لگی لیکن وہ کچھ پیسہ بنانے کے قابل ہو گیا کیونکہ ٹرمپ کے دستخط والی بیس بال ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔ اس سے پہلے ٹرمپ اپنے بیس بال کے کھیل کے شوق اور اس میں مہارت کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے 2004 میں لکھا: ’میرے بارے میں سمجھا جاتا تھا کہ میں بیس بال کا پیشہ ور کھلاڑی بنوں گا۔ میں نیویارک ملٹری اکیڈمی میں بیس بال ٹیم کا کپتان تھا۔ میں نے دوسرے لوگوں کی طرح بہت محنت کی لیکن میرے اندر اچھی صلاحیت موجود تھی۔‘

سابق امریکی صدر نے بریوز فرنچائز کے مداحوں کے ساتھ مل کر کھیل کی متنازع تقریب ’ٹوماہاک چوپ‘ کے اہتمام پر میجر لیگ بیس بال فرنچائز کے بائیکاٹ کے مطالبے کے محض چند ماہ بعد ورلڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھا۔

 بریوز نے ایسٹروز کو چھ میچوں میں شکست دے کر 26 سالوں میں پہلی بار ورلڈ سیریز جیتی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ