ایسٹرا زینیکا کی اینٹی باڈی دوا کا 83 فیصد تحفظ فراہم کرنے کا دعویٰ

طویل مدتی فالو اپس کے تازہ ترین نتائج سے ممکنہ طور پر ایسٹرا زینیکا کو حریف کمپنی فائزر پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ایسٹرا زینیکا نے ویکسین نہ لینے والے غیر متاثرہ افراد کے لیے کووڈ19 اینٹی باڈی پریوینٹیو شاٹ متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کی اس کاک ٹیل نے چھ ماہ کے دوران مرض کے خلاف 83 فیصد تحفظ فراہم کیا ہے۔

انجیکشن تھراپی، جسے AZD7442 یا Evusheld کہا جاتا ہے، نے اس سے قبل تین ماہ کے ٹرائل کے دوران علامات ظاہر کرنے والے مرض کے خلاف 77 فیصد تحفظ فراہم کیا تھا۔

اینگلو سویڈش کمپنی نے یہ بھی کہا کہ معمولی سے درمیانی شدت کے کرونا مریضوں میں ایک الگ مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ AZD7442 کی زیادہ خوراک پہلی علامات ظاہر ہونے کے تین دن کے اندر دی جانے پر علامات کے بگڑنے کے خطرے کو 88 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

طویل مدتی فالو اپس کے تازہ ترین نتائج سے ممکنہ طور پر ایسٹرا زینیکا کو حریف کمپنی فائزر پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایسٹرا زینیکا کا دعویٰ ہے کہ اس تھراپی کا اصل فائدہ اس کا بطور پریوینٹیو شاٹ کام کرنا تھا۔

کمپنی کے ایگزیکٹو نائب صدر مینی پینگالوس نے ایک بیان میں کہا: ’یہ نئے اعداد و شمار AZD7442 کی کرونا کی روک تھام اور علاج میں نمایاں فرق لانے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت