چنگان گاڑیوں کی قیمت میں پونے تین لاکھ روپے تک کا اضافہ

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں اور اس میں نیا نام چنگان کا ہے۔

ایلسوین کی ٹاپ آف دی لائن 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی لومینر کی قیمت  28 لاکھ 64 ہزار روپے ہو  چکی ہے (تصویر چنگان ویب سائٹ)

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی متعدد کمپنیز نے پچھلے چند ہفتوں میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور اس میں نیا نام چنگان کا ہے۔

کمپنی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر گاڑیوں کی نئی ایکس فیکٹری قیمتیں ڈالی ہیں جو فوری لاگو ہوں گی۔

چنگان کی سیڈان گاڑی ایلسون کے 1.3 لیٹر مینوئل کی قیمت 21 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 24 ہزار روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح اس گاڑی کے 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی ورژن میں پونے تین لاکھ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

پہلے یہ گاڑی 23 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی لیکن اب ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کیجانے والی نئی قیمتوں کے مطابق اسے خریدنے کے لیے صارف کو 26 لاکھ 74 ہزار روپے کی ایکس فیکٹری قیمت ادا کرنا ہو گی۔

ایلسون کی ٹاپ آف دی لائن 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی لومینر کی قیمت 25 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ 64 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی قیمتوں کے مطابق چنگان کی وین کاراوان سٹینڈرڈ میں بھی پونے تین لاکھ روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔

کاروان کا بیس ویرینٹ 13 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 16 لاکھ، 74 ہزار روپے ہو چکا ہے جبکہ اس کا پلس ورژن 15 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ کر 18 لاکھ 14 ہزار روپے ہو چکا ہے۔

چنگان سے قبل کیا، ٹویوٹا، ہونڈا، سوزوکی، ہونڈائی، یونائیٹڈ موٹرز اور پرنس ڈی ایف ایس کے بھی اپنی قیمتیں اپ ڈیٹ کر چکے ہیں۔

پاکستان میں گاڑیوں کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ پاک ویلز پر موجود معلومات کے مطابق کمپنیوں نے اپنی مصنوعات میں کچھ یوں اضافہ کیا ہے۔

کیا

حال ہی میں کیا سپورٹیج کے ویرینٹس میں کم از کم تین لاکھ، 56 ہزار روپے جبکہ پکانٹو ویرینٹس میں کم از کم دو لاکھ 69 ہزار روپے بڑھے ہیں۔

ٹویوٹا

ٹویوٹا کی کرولا گاڑیوں میں کم از کم ایک لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ یارس کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار روپے بڑھے ہیں۔

اسی طرح ٹویوٹا فارچیونر کی اقسام میں کم از کم پانچ لاکھ روپے جبکہ ریوو گاڑیوں میں کم از کم تین لاکھ 30 ہزار روپے بڑھے ہیں۔

ہونڈا

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہونڈا کی بات کریں تو اس کی سوک لائن میں کم از کم تین لاکھ 65 ہزار روپے، سٹی ویرینٹس میں کم از کم ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور بی آر وی میں سوا دو لاکھ روپے بڑھے ہیں۔

سوزوکی

سوزوکی نے جو قیمتیں بڑھائی ہیں اس میں آلٹو ویرینٹس میں کم از کم ایک لاکھ 61 ہزار روپے، کلٹس گاڑیوں میں کم از کم دو لاکھ 49 ہزار روپے اور ویگن آر کی قیمتوں میں کم از کم دو لاکھ 30 ہزار روپے بڑھے ہیں۔

ہونڈائی

ہونڈائی نے اپنی ایس یو وی ٹوسوں کے دونوں ویرینٹس میں دو لاکھ روپے اور سوناٹا میں کم از کم اور الانٹرا 2.0 لیٹر میں ایک لاکھ روپے بڑھا دیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی