فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کے سرکاری سعودی دورے کے دوران فرانسیسی اور سعودی کمپنیوں کے درمیان کل جدہ میں اقتصادی تعاون کی 27 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے اپنے سرکاری خلیجی دورے کے اختتام پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
متحدہ عرب امارات اور قطر کے دوروں کے بعد وہ کل سعودی عرب پہنچے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے السلام محل میں میکرون سے ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق اس دورے کے دوران جدہ انویسٹمنٹ فورم کے زیر انتظام سو سے زیادہ سعودی اداروں اور 84 فرانسیسی کمپنیوں نے چھ ورکشاپس میں شرکت کی، جن کا افتتاح سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفلیح اور فرانس فارن ٹریڈ کے وزیر مندوب فرینک ریسٹر نے کیا۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے تقریب کے بعد اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ’آج جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے وہ اطمینان کا باعث ہیں اور مستقبل کے لیے پرامید بھی۔‘
حضرت اليوم ورشة العمل التي عُقدت حول العلاقات الاستثمارية المشتركة والمتبادلة، بين المملكة وفرنسا، التي تستند إلى سجلٍ حافل وتتطلع إلى مستقبلٍ واعد، وفي ورشة العمل استعرضنا الفرص الاستثمارية المتاحة، وكانت مذكرات التفاهم التي وقعت اليوم مدعاةً للتفاؤل والرضا. pic.twitter.com/caweSeBdPs
— خالد الفالح | Khalid Al Falih (@Khalid_AlFalih) December 4, 2021
فرانسیسی کمپنیوں اور بینکوں کے نمائندے جن میں EDF Renewables، Engie، Sanofi، اور BNP Paribas شامل ہیں، اہم سعودی کمپنیوں بشمول ACWA Power، Banque Saudi Fransi، Riad Bank، اور سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے عہدیداروں اور سی ای اوز سے ملاقات کر رہے ہیں۔ رائل کمیشن آف العلا نے بھی ان فورمز میں شرکت کی۔