سعودی عرب اعلیٰ مہارت رکھنے والے غیرملکیوں کو شہریت دے گا

قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیل اور تکنیکی شعبوں میں کام کرنے والے اعلیٰ ماہرین کو سعودی شہریت حاصل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

31 اکتوبر، 2021 کی اس تصویر میں ایک خاتون ریاض میں  شاپنگ مال کے اندر’آئی لو ریاض‘ کے سائن کے سامنے کھڑی ہے (اے ایف پی)

سعودی عرب نے جمعرات کو متعدد پیشوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی۔

عرب نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ شاہی فرمان کے تحت قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیل اور تکنیکی شعبوں میں کام کرنے والے اعلیٰ ہنر مندوں کو سعودی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کو ’منفرد مہارت اور تخصص کے حامل متعدد ممتازافراد‘ کوسعودی شہریت دینے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ منظوری شاہی حکم کی روشنی میں سامنے آئی ہے تاکہ قانون، طب، سائنس، ثقافت، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں کے ماہرین کو شہریت دینے کا دروازہ اس طرح کھولا جاسکے کہ جو ملکی ترقی کے لیے سود مند ہو۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ ممتاز افراد کو شہریت دینے کا اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے عین مطابق ہے۔

اس کا مقصد مختلف شعبوں کے ماہرین اور ممتاز افراد کے سعودی عرب میں قیام کے ماحول کو مضبوط بنانا ہے تاکہ انہیں مملکت میں آنے کے لیے راغب کیا جاسکے اور ان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا