او آئی سی اجلاس: سعودی وزیر خارجہ 18 دسمبر کو اسلام آباد آئیں گے

او آئی سی کا 17واں  وزرا خارجہ کا خصوصی اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جارہا ہے اور اس کی میزبانی پاکستان 19 دسمبر کو کرے گا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود 27 مارچ 2019 کو جرمنی کے شہر برلن میں پریس کانفرنس کے بعد (فائل تصویر: روئٹرز)

وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے مشرق وسطیٰ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود 18 دسمبر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے افغانستان میں جاری بحران سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

او آئی سی کا 17واں  وزرا خارجہ کا خصوصی اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جارہا ہے اور اس کی میزبانی پاکستان 19 دسمبر کو کرے گا۔

اس اجلاس میں افغانستان میں جاری انسانی بحران اور عنقریب قحط کی صورتحال جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، تقریباً دو کروڑ تیس لاکھ افغان آخری درجے کے فاقوں سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

دو دہائیوں پر محیط جنگ کے دوران افغانستان امریکہ اور دیگر ممالک سے امداد پر انحصار کرنے لگا تھا، جس کا سلسلہ طالبان کی کابل میں 15 اگست کی فتح کے بعد سے منقطہ ہوگیا۔ افغانستان کے نو ارب بلین ڈالر کے لگ بھگ اثاثے منجمند ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ مولانا طاہر محمود اشرفی نے عرب نیوز کو بتایا: ’سعودی وزیرخارجہ وفد کے ساتھ 18 دسمبر کو اسلام آباد آئیں گے۔ ‘

انہوں نے کہا: ’آج میری ملاقات پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سید المکلی سے ہوئی جس میں اوآئی سی کے وزرا خارجہ کے افغانستان پر ہونے والا اجلاس زیر بحث آیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام اسلامی ممالک شرکت کر رہے ہیں اور اکثریت کی نمائندگی ان کے وزرائے خارجہ کریں گے۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے بتایا: ’بحرین، کویت، قطر، انڈونیشیا، ملیشیا، اور دیگر اہم ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی یونین کے وفود نے بھی شرکت کی یقین دہانی کی ہے۔

کانفرنس کے ایجنڈا کے مطابق سرکاری سطح سیکریٹری لیول کا اجلاس ہفتے کو ہوگا تاکہ وزرا خارجہ کے اجلاس سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لیا جا سکے۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا: ’پاکستان اور سعودی عرب تمام ممالک کو اپنے تحفظات سامنے رکھنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ اوراس چیز کا حل تلاش کریں کہ افغان عوام کو اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘

گذشتہ ہفتے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہمسائیہ ملک افغانستان کو مزید بحران سے بچانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں یورپی یونین کے وفد کے ساتھ ساتھ پی فائیو ممالک، جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین شامل ہیں، کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان