پاکستان میں 2022 میں کون سی دس نئی گاڑیاں آ رہی ہیں؟

پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں 2022 کا سال ان 10 گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں آ رہا ہے۔

2021 کا سال ختم ہونے کے قریب ہے اور 2022 دروازے پر کھڑا دستک دے رہا ہے۔

اس سال کرونا کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور سپلائی کے مسائل کی وجہ سے دوسری صنعتیں تو کچھ زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں لیکن یہ سال پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے بہتر ثابت ہوا کیونکہ اس سال پاک ویلز کی ایک رپورٹ کے مطابق 15 نئی گاڑیاں متعارف ہوئیں اور دو نئی کمپنیوں نے مقامی مارکیٹ میں عملی قدم رکھا۔

آٹو انڈسٹری کی موجودہ صورت حال دیکھتے ہوئے توقع کی جا سکتی ہے کہ اگلا سال بھی اچھا ہو گا۔

اگلے سال پاکستان میں کون کون سی گاڑیوں کی لانچ متوقع ہے اس بارے میں ہم نے آپ کے لیے ایک فہرست ترتیب دی ہے جس میں کچھ ایس یو ویز، کچھ سیڈان اور ایک ہیچ بیک کا نام شامل ہے۔


ایس یو ویز اور کراس اووز

سب سے پہلے ایس یو ویز اور کراس اوورز کی کیٹیگری پر نظر ڈالتے ہیں کیونکہ اس سیگمنٹ نے پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور مارکیٹ میں ایس یو ویز اور کراس اوورز کا ’ایک سیلاب‘ نظر آتا ہے۔

اس کیٹیگری میں کِیا سپورٹیج کو نمایاں مقام حاصل ہے، جس کی چوتھی جنریشن چل رہی ہے۔

کیا کی کراچی میں ایک ڈیلرشپ کے سینیئر عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سپورٹیج کی اگلی یعنی پانچویں جنریشن یا فیس لفٹ 2022 کے اختتام پر آ سکتا ہے لیکن کمپنی اس حوالے سے باظابطہ طور پر کچھ نہیں بتا رہی۔

ہنڈائی کی ٹوسوں بھی پاکستانی مارکیٹ میں نظر آتی ہے لیکن اس کی سیلز سپورٹیج جتنی نہیں۔ ٹوسوں کی بھی اگلے سال نئی جنریشن متوقع نہیں۔

Peugeot 2008

فرانسیسی برانڈ پوژو یا پیجو (Peugeot) کی بی سیگمنٹ سب کمپیکٹ کراس اوور پیجو2008  اگلے سال لانچ ہو گی۔

کیا کی کامیابی سے اعتماد حاصل کرنے والی کمپنی لکی موٹرز کارپوریشن ہی اس برانڈ کو پیش کر رہی ہے۔

کمپنی نے پیجو2008 کے علاوہ پیجو3008 اور پیجو5008 ایس یو ویز کے ٹیسٹ یونٹس بھی منگوائے تھے لیکن سب سے پہلے پیجو2008 کی لانچ متوقع ہے۔

GAC GS3

چینی آٹو مینوفیکچر گوانگ زو آٹو موبیلز گروپ (GAC) ایم جی ایچ ایس، سپورٹیج اور ٹوسوں کے مقابلے میں پانچ سیٹر کراس اوورGS3 لا رہی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کمپنی 2022 میں سی بی یو یونٹ فروخت کے لیے پیش کر دے گی۔

 Changan Oshan X7 Plus

چنگان نے حال ہی میں اپنی ایک گاڑی کی جھلک جاری کی ہے، جسے ’ماڈرن ایس یو وی‘ قرار دیا گیا ہے۔

یہ گاڑیOshan X7 Plus  ہو سکتی ہے اور اس کی لانچ 2022 کے اوائل میں متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں سے متعلق مختلف یو ٹیوب چینلوں اور ویب سائٹوں کے مطابق اسی کمپنی کے پاس Uni-K اور Uni-T نامی ایس یو وی گاڑیاں بھی موجود ہیں جنہیں پاکستان میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

DFSK Glory 500

ریگل آٹوموبیلز نے Glory 580 اور 580 Pro لانچ کرنے کے بعد پانچ سیٹر سب کامپیکٹ کراس اوور Glory 500 لانچ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین میں نومبر 2020 کو ریلیز ہوئی تھی۔ پاکستان میں اس کی آمد اگلے سال کے ابتدا میں متوقع ہے۔

Proton X50

ملیشین کمپنی پروٹون نے اکتوبر 2020 میں X70 لانچ کی تھی، جس کو کافی پذیرائی ملی۔

کمپنی کا کچھ عرصے بعد X50  جاری کرنے کا منصوبہ تھا لیکن کرونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور سپلائی میں مشکلات کے بعد ایسا نہ ہو سکا۔

اب آٹو پارٹس کی عالمی سپلائی میں کسی حد تک بحالی کے بعد کمپنی X50  کو 2022 میں ریلیز کر سکتی ہے۔  

Chery Tiggo 4 Pro اور Tiggo 8 Pro

چیری پاکستان نے دسمبر میں ان دو گاڑیوں کی رونمائی کی ہے۔

پانچ سیٹر Tiggo 4 سب کامپیکٹ کیٹیگری کی کیا سٹونک اور ایم گی زی ایس کا مقابلہ کرے گی جبکہ سات سیٹرTiggo 8کا مقابلہ گلوری 580 پرو، ہونڈا بی آر وی اور کیا سورینٹو سے ہو گا۔

کمپنی جنوری 2022 سے ان دونوں گاڑیوں کی بکنگ کا آغاز کرے گی۔


سیڈان

ہونڈا سوک گیارہویں جنریشن

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہونڈا کی سوک گاڑی پاکستان میں ہمیشہ سے کامیاب رہی ہے۔

پاکستان میں اس وقت سوک کی دسویں جنریشن چل رہی ہے اور توقع کہ اگلے چار سے چھ ماہ میں نئی جنریشن لانچ ہو جائے گی۔

ٹویوٹا کرولا ہائبرڈ بارہویں جنریشن

ہونڈا کی طرح ٹویوٹا کی نئی بارہویں جنریشن کے پاکستان میں آنے کا وقت ہو گیا ہے۔

تاہم حکومت پاکستان کی ماحول دوست گاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر مبنی پالیسی کے تحت کرولا کی بارہویں جنریشن کا ہائبرڈ ورژن بھی آ سکتا ہے۔

کرولا کی بارہویں جنریشن 2018 میں عالمی سطح پر لانچ ہوئی تھی اور اب وہاں سے سفر کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں پر آ چکی ہے۔

MG GT

ایم جی نے جی ٹی کا ٹیسٹ یونٹ ایک مہینہ قبل منگوایا تھا۔ یہ ٹیسٹ یونٹ ملک کے مختلف حصوں میں گھومنے پھرنے کے بعد ان دنوں لاہور کے پیکج مال میں پارک ہے۔ تاہم اس کی باظابطہ لانچ 2022 کے آخر تک متوقع ہے۔

 


ہیچ بیک

سوزوکی سوئفٹ چوتھی جنریشن

پاکستان میں سوئفٹ کی تیسری جنریشن 11 سال تک چلی۔ اب کمپنی نے اسے اپنے گیراج سے باہر نکال کر کھڑا کر دیا ہے تاکہ نئی چوتھی جنریشن کی جگہ بن سکے۔

نئی سوئفٹ اگلے سال کے وسط میں آنے کے روشن امکانات ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی