ایشز: انگلینڈ لگاتار شکستوں کے بعد چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب

میچ کی چوتھی اننگز میں آسٹریلیا کے 388 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 102 اوورز میں 270 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں زیک کرالے 77 اور بین سٹوکس 60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے(اے ایف پی فائل)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز (ایشز) میں انگلینڈ کی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ کے آخری روز، آخری سیشن کی آخری گیند تک نو وکٹیں گرنے کے باوجود میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے چوتھے میچ سے قبل ہی آسٹریلیا کو سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل تھی۔

میچ کی چوتھی اننگز میں آسٹریلیا کے 388 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 102 اوورز میں 270 رنز بنا سکی۔

چوتھے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 294 بنا سکی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں زیک کرالے 77 اور بین سٹوکس 60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 265 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں سکور کر کے آسٹریلیا کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں میچ کے اختتام پر پلیئر آف دا میچ یعنی میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو نے پہلی اننگز میں 113 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے بولر سٹورٹ براڈ نے پہلی اننگز میں 101 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جبکہ دوسری اننگز میں جیک لیچ نے چار آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 دوسری جانب آسٹریلیا کے سکاٹ بولاند نے پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں وہ دو وکٹیں حاصل کر سکے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 14 سے 18 جنوری تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ