مدھیہ پردیش پولیس: لمبی مونچھیں رکھنے پر کانسٹیبل معطل

’ کانسٹیبل راکیش رانا لمبے بال اور مونچھیں رکھنے پر بضد تھے، جو کہ وردی والے اہلکاروں کے اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔ اس لیے، انہیں تادیبی کارروائی کے طور پر معطل کیا گیا۔‘

راکیش رانا کا کہنا تھا کہ وہ معطلی کے باوجود اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ طویل عرصے سے مونچھیں رکھ رہے ہیں (تصویر: اے این آئی ٹوئٹر)

بھارت میں لمبی مونچھیں رکھنے پر اہلکار کو مدھیہ پردیش پولیس نے جمعے کے روز معطل کر دیا۔

معطل کانسٹیبل راکیش رانا مدھیہ پردیش پولیس کے پبلک سروس گارنٹی سیکشن میں بطور ڈرائیور تعینات تھے۔

ہندوستان ٹائمز کےمطابق راکیش رانا کا کہنا تھا کہ وہ معطلی کے باوجود اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ طویل عرصے سے مونچھیں رکھ رہے ہیں۔

پولیس حکام کے اتوار کو دیے گئے بیان کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس نے کانسٹیبل رانا کو ڈسپلن کی وجہ سے معطل کیا ہے کیونکہ انہوں نے احکامات کے باوجود مونچھیں بڑھائی ہوئی تھیں۔ پولیس کے موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں ڈرائیور کے طور پر تعینات کانسٹیبل راکیش رانا کو جمعے کے دن معطلی کا حکم جاری کیا گیا اور یہ کیس اتوار کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل، کوآپریٹیو فراڈ اینڈ پبلک سروس گارنٹی، پرشانت شرما، جنہوں نے یہ حکم جاری کیا تھا، کا موقف ہے کہ راکیش رانا کو ظاہری شکل درست کرنے کے بارے میں اپنے سینئر کا حکم نہ ماننے پر معطل کیا گیا۔

’جب اس کی ظاہری شکل کی جانچ کی گئی تو کانسٹیبل کے بال بڑھے ہوئے تھے اور گردن تک مونچھیں تھیں۔ اسے بال تراشنے کی ہدایت کی گئی تھی کیونکہ اس کا حلیہ عجیب تھا، لیکن اس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا‘

پرشانت شرما نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کانسٹیبل رانا لمبے بال اور مونچھیں رکھنے پر بضد تھے، جو کہ وردی والے اہلکاروں کے اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔ اس لیے، اسے تادیبی کارروائی کے طور پر معطل کیا گیا۔‘

راکیش رانا نے ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مونچھیں رکھنا جاری رکھیں گے کیونکہ یہ ان کے لیے ’عزت نفس‘ کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مناسب یونیفارم پہنتے ہیں، رانا نے کہا کہ وہ معطلی کے باوجود اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ طویل عرصے سے مونچھیں رکھ رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا