’فیس بک میسنجر چیٹ کا سکرین شاٹ نہ لیں:‘ زکربرگ کی وارننگ

فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک میسنجر کے ایسے صارفین کے لیے وارننگ جاری کی ہے جو اپنی چیٹ کا سکرین شاٹ لیتے ہیں۔

 فیس بک کے  بانی مارک زکربرگ 22 فروری 2016 کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں  تقریر کے دوران خطاب کر رہے ہیں  (فائل فوٹو: اے ایف پی)

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک میسنجر کے ایسے صارفین کے لیے وارننگ جاری کی ہے جو اپنی چیٹ کا سکرین شاٹ لیتے ہیں۔

انہوں نےگذشتہ جمعے کو ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہ فیس میسنجر کی ایک اپ ڈیٹ اُن صارفین کو مطلع کرے گی جن کی چیٹ کا سکرین شاٹ کسی نے لیا ہوگا۔

مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ پریسیلا چن کے ساتھ گفتگو کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسنجر چیٹس کے لیے نئی اپ ڈیٹ تاکہ اگر کوئی غائب ہونے والے پیغام کا سکرین شاٹ لے تو آپ کو نوٹیفکیشن مل جائے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ہم خفیہ چیٹس پر بھی جِف، سٹیکرز اور ری ایکشنز شامل کر رہے ہیں۔‘

یہ اعلان فیس بک میسنجر پلیٹ فارم کی اپ ڈیٹ کے بعد کیا گیا ہے، جس میں لوگوں کے پاس آپشن ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیغامات کو چھپا سکتے ہیں۔

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق یہ فیچر اب تک صرف امریکہ میں متعارف کروایا گیا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسے یورپ میں فیس بک صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک مسینجر کے حریف پلیٹ فارم کے صارفین کے پاس پہلے ہی یہ اختیارات موجود ہیں اور جب کسی چیٹ کا سکرین شاٹ لیا جاتا ہے تو صارف کو اس کا نوٹیفکیشن بھیج دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس میں سنیپ چیٹ بھی شامل ہے جبکہ وٹس ایپ جیسی میسجنگ ایپس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن شامل ہے۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک نے یہ اقدام سکیورٹی کے بارے میں خدشات، آن لائن تحفظ اور آزادی اظہار کے حقوق کے بارے میں وسیع تر تنازعہ کے ردعمل میں کیا ہے۔

مارک زکربرگ کی پوسٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا: ’آپ لوگ ناپسندیدگی کا بٹن کب شامل کر رہے ہیں؟ ہمیں جواب درکار ہے۔‘

ایک صارف نے فیس بک میسنجر میں اپ ڈیٹ کے حوالے سے لکھا: ’ہوسکتا ہے کہ یہ شاید یہ معلوم کرسکے کہ بھوکوں کو کیسے کھانا کھلایا جائے یا ان پلیٹ فارمز کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام ذہنی بیماری کو ٹھیک کیا جائے، یا شاید بے گھر افراد کو گھر دیا جائے۔‘

فیس میسنجر میں ہونے والی ان نئی اپ ڈیٹس کا اطلاق انسٹاگرام پر بھی ہوگا جو میٹا کی ملکیت ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی