پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگز کو شکست

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر ان کی شکست کا ذریعہ بھی بنا۔

4 فروری 2022 کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ میچ کے دوران پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی کنگز کے این کوک بین (جو تصویر میں نہیں) کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

پشاور زلمی نے جمعے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو نو رنز سے شکست دے دی جس کے بعد یہ کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست ہے۔

پشاور زلمی کی اس جیت کے اصل ہیرو نوجوان بولر محمد عمر اور تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک تھے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرعمر نے شاندار بولنگ کی اور کراچی کنگز کی تین اہم وکٹٰیں لے کر جیت کی راہ ہموار کی۔

ٹیپ بال سے کرکٹ شروع کرنے والے کرکٹرعمر کی بولنگ کی تعریف کرنے والوں میں وقار یونس بھی تھے جو ان سے بہت متاثر نظر آئے۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر ان کی شکست کا ذریعہ بھی بنا۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ اگرچہ توقعات کے مطابق نہیں تھی لیکن وہ پھر بھی 173 کا مجموعہ سکور حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ میں سب سے عجیب بات بیٹنگ آرڈر کی غیر ضروری تبدیلی نظر آئی۔ گذشتہ تین میچوں میں ردرفورڈ کی شانداربیٹنگ کے باوجود ان پر بین کٹنگ کو فوقیت دی گئی، جس سے بیٹنگ کا تسلسل برقرار نہ رہا بلکہ سست رفتار بیٹنگ سے ساتھی بلے باز شعیب ملک پر دباؤ بھی بڑھا دیا۔

شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور ایک اور نصف سنچری مکمل کی۔ وہ جس طرح پشاور زلمی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس پر یہی کہا جاسکتا ہے ’اولڈ از گولڈ۔‘

شعیب ملک بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی بہت پھرتیلے نظر آئے اور دو زبردست کیچ پکڑے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پشاور کی طرف سے حضرت اللہ زازی نے بھی پاور پلے میں اچھی بیٹنگ کی اور 41 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنر شرجیل خان صفر پر اور صاحبزادہ فرحان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم اس کے بعد بابر اعظم اور کوک بین نے تیسری وکٹ کے لیے 74 رنز بناکر ہدف کے تعاقب کی کوشش کی۔

بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کی اور 90 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو جیت تک پہنچانے میں ناکام رہے۔ ان کی بیٹنگ میں اپنےاسکور کو بڑھانے کی توجہ تو نظر آئی مگر آسان ہدف 174 تک پہنچنے کی جدوجہد نظر نہیں آئی۔

پشاور کی طرف سے سلمان ارشاد  نے بھی اچھی بولنگ کی اور کراچی کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ پشاور زلمی نے لیگ میں دوسری جیت حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ