برصغیر کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات اتوار (چھ فروری) کو ممبئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی نامور شخصیات نے اس موقعے پر شرکت کی۔
ممبئی کے شیو جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان، عامر خان، رنبیر کپور اور سچن ٹنڈولکر سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تاہم لتا جی کی وفات پر جہاں ہر آنکھ اشک بار تھی وہیں کئی ایسے لوگ بھی موجود تھے جو اس دکھ کی گھڑی کو بھی متنازع بنانے پر مصر تھے اور اس کا نشانہ بنے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان۔
شاہ رخ خان جب لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہوں نے لتا کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، جس کے بعد انہوں نے ماسک نیچے کرکے لتا کی میت پر کچھ پڑھ کر پھونکا۔
#WATCH | Cricketer Sachin Tendulkar and actor Shah Rukh Khan pay last respect to veteran singer Lata Mangeshkar at Mumbai's Shivaji Park pic.twitter.com/r22Njpi4XW
— ANI (@ANI) February 6, 2022
خیال رہے کہ مسلمان دعا کرنے کے بعد احترام اور پیار کے اظہار کے لیے ایسا کرتے ہیں، تاہم بھارت میں انتہا پسندوں نے اس کو دوسرے معنوں میں لیا اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے آنجہانی گلوگارہ کی میت پر تھوک پھینکا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہریانہ کے ایک عہدے دار ارن یادیو نے شاہ رخ خان کی ویڈیو ٹویٹ کرکے ساتھ میں سوالیہ نشان لگایا، جس کا مطلب تھا: ’کیا انہوں نے تھوکا ہے؟‘
क्या इसने थूका है pic.twitter.com/RZOa2NVM5I
— Arun Yadav (@beingarun28) February 6, 2022
اس ٹویٹ کے بعد دیگر افراد نے بھی ارن یادیو کے اس موقف کی تائید کی۔ انند اگروال نامی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی: ’کیا مسلمان کسی کے جنازے پر ایسے دعا دیتے ہیں؟ کیا کوئی بتا سکتا ہے؟
ساتھ ہی انہوں نے لکھا: ’مکمل ویڈیو دیکھیں اور یہ بھی دیکھیں کہ شاہ رخ خان نے ماسک اتار کر کیا کیا۔ میرا خیال ہے کہ وہ تھوک رہے ہیں۔‘
What is #Shahrukh_Khan doing at legendary singer Lata Maa's funeral ?
Is this the way Muzlims pay tributes at anyone's funeral?
Can anyone explain?
Note : Please watch full video n see what's Khan doing after he removed his mask...I think he was spitting...#LataMangeshkar pic.twitter.com/CH8bIV6Q5r
— आनंद (@anandagarwal554) February 6, 2022
ایک اور ٹوئٹر صارف سہاس کشیپ نے بالی وڈ کنگ کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا: ’شاہ رخ خان یہ کیا ہے؟ آپ لتا دی دی کی میت پر تھوک رہے ہیں۔ کیا آپ کا مذہب آپ کو یہ سکھاتا ہے؟ آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘
@iamsrk what's this? Spitting on mortal remains of Lata di? Is this your religion teaches you? Shame on you. Disgusting! https://t.co/6a9mVm3fOo
— Suhas Kashyap (@suhas_kashyap23) February 6, 2022
جہاں کئی لوگ اس بات کی تائید کر رہے تھے کہ شاہ رخ خان نے لتا کی میت پر تھوکا ہے، وہاں کئی ایسے افراد بھی تھے جو اس بات کی سختی سے تردید کر رہے تھے اور ساتھ ہی بی جے پی عہدیدار کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے تھے۔
داراب فارقی نامی ٹوئٹر صارف نے ارن کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے تحریر کیا: ’اس شخص کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ یہ ٹویٹ بدامنی پیدا کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔‘
This man should be arrested and Jailed.
This tweet is nothing but pure criminal intention to create disharmony. https://t.co/yv7nXP6TG9
— Darab Farooqui दाराब फारूक़ी داراب فاروقی (@darab_farooqui) February 6, 2022
لائبہ فردوس نامی ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان کی فلم ’مائے نیم از خان‘ کے ایک سین کی ویڈیو، جس میں وہ دعا پڑھ کر اپنے بیٹے پر پھونک رہے ہیں، شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’کیا؟ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے پر بھی تھوکا؟‘
What???
Shahrukh Khan spitting on his son?
pic.twitter.com/n5vi08ASo0
— Laibah Firdaus. لائبہ فردوس (@FirdausLaibah) February 6, 2022
اسی طرح اشوک نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’یہ کتنی گندی اور زہریلی سوچ ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘
What a dirty and poisonous thinking. Shame on you. https://t.co/3lXke8aWyq
— Ashok Daryani (@AshokDaryani9) February 7, 2022
سوشل میڈیا پر جاری اس تنازعے سے متعلق انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے شوبز صحافی عمیر علوی کا کہنا تھا کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے وہ ہر دوسری فلم کے حوالے سے اپنی انتہا پسندی کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا: ’جب مائے نیم از خان‘ ریلیز ہوئی تھی تو انہوں نے اس وقت بھی پوسٹرز وغیرہ جلا دیے تھے، جو پاکستانی فنکار وہاں کام کر رہے تھے، انہیں بھی دھمکیاں دے کر واپس بھیج دیا اور کسی کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔‘
عمیر علوی کے مطابق: ’بی جے پی کے آنے سے بالی وڈ کو ایک بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔ وہاں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کے لوگ وہاں کام کریں مگر ایسا نہیں ہو پا رہا۔ پاکستان میں بھارت کی فلمیں بھی اسی لیے نہیں لگ رہیں کیونکہ ہر دوسری فلم پاکستان مخالف ہوتی ہے۔ یہ وہی چیزیں ہیں جو 90 کی دہائی میں بی جے پی کے دورِ حکومت میں ہوا کرتی تھیں۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے عدم برداشت کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب اندرا گاندھی مسلم روایات کو جانتی تھیں، اسی چیز نے انہیں اقتدار میں رہنے میں مدد کی مگر موجودہ حکومت انتہا پسندی کی بدترین قسم ہے۔ وہ دوسروں کو گمراہ کرکے اپنی پارٹی پر تو شاید احسان کر رہے ہوں گے مگر اپنے ملک کے لیے انتہائی غلط راستے کا انتخاب کر رہے ہیں۔‘