پلوامہ میں فوج کی گاڑی پر حملہ، جھڑپ جاری: بھارتی میڈیا

دو دن پہلے پاکستانی انٹیلی جنس حلقوں کی جانب سے بھارت کو اطلاع دی گئی تھی کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دیسی ساختہ بم سے حملہ ہو سکتا ہے۔

(فائل فوٹو، این ڈی ٹی وی)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر پلوامہ میں بھارتی فوج کی 44 راشٹریا رائفلز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ ابھی بھی جاری ہے۔

بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق پلوامہ میں حملے سے پہلے اننت ناگ میں بھی بھارتی فوجیوں پر حملہ ہوا ہے جس میں ایک میجر اور تین جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

پلوامہ حملہ اریہال گاوؑں کے قریب ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

دو دن پہلے پاکستانی انٹیلی جنس حلقوں کی جانب سے بھارت کو اطلاع دی گئی تھی کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دیسی ساختہ بم سے حملہ ہو سکتا ہے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

رواں سال فروری میں پلوامہ میں ہی پولیس پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا