اینڈرائیڈ صارفین کی اشتہارات سے ٹریکنگ محدود کرنے کا فیصلہ

گوگل انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا: ’ہمارا مقصد موثر اور پرائیویسی کی حفاظت کے حوالے سے اشتہاری حل تیار کرنا ہے، جہاں صارفین کو معلوم ہو کہ ان کی معلومات محفوظ ہیں۔‘

گوگل اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر اشتہارات کا نظام تبدیل کرنے جارہا ہے، جس کے تحت اشتہارات کے ذریعے صارفین کی ٹریکنگ کو محدود کیا جائے گا، جو کھربوں ڈیوائسز میں استعمال ہو رہی ہے۔

اینڈرائیڈ کی حریف کمپنی ایپل پہلے ہی اپنے صارفین کے لیے اس طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیاں اس حوالے سے شدید دباؤ میں ہیں کیونکہ ڈیوائس کے استعمال کے دوران اشتہارات کو صارفین کی ذاتی معلومات کی مدد سے دکھایا جاتا ہے جس سے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

اس عمل کی وجہ سے کمپنیوں کو مختلف ممالک کی ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھی سخت دباؤ کا سامنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ میں ایپل سمارٹ فونز کے صارفین 50 فیصد ہیں جبکہ گوگل کے اینڈرائیڈ سافٹ ویئر موبائلز کے دنیا بھر میں 85 فیصد صارفین موجود ہیں۔

جس کی وجہ سے سسٹم میں چھوٹی سی تبدیلی بھی کھربوں صارفین کے ڈیٹا پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

گوگل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا: ’ہمارا مقصد موثر اور پرائیویسی کی حفاظت کے حوالے سے اشتہاری حل تیار کرنا ہے، جہاں صارفین کو معلوم ہو کہ ان کی معلومات محفوظ ہیں۔‘

گوگل کا مزید کہنا تھا: ’ہم صارفین کی رازداری کو محفوظ رکھنے پر کام کر رہے ہیں، جس سے ان کے ڈیٹا کو تیسری پارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کو محدود کرتے ہوئے کراس ایپ شناخت کنندگان کے بغیر کام کرنے میں مدد ملے گی، جس میں اشتہارات کی آئی ڈی بھی شامل ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی