گوگل ایپ بند: اینڈرائیڈ صارفین کے فون کام کرنا چھوڑنے لگے

نقص کا سامنا کرنے والے فونز میں گوگل کے پکسل فون سے لے کر سام سنگ کے فونز کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

صارفین کو ایک انتباہ دکھائی دیتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے ’گوگل رک رہا ہے‘ ، جس کے بعد انہیں یہ ایپ بند کرنے کا کہا جاتا ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)

اینڈرائیڈ صارفین کو اس وقت فونز کے خود بخود بند ہونے کا مسئلہ درپیش ہے۔

یہ مسئلہ بظاہر فون کے اندر پہلے سے موجود ایپس سے جڑا دکھائی دیتا ہے۔ زیادہ تر صارفین گوگل ایپ کے حوالے سے مسائل کا اظہار کر رہے ہیں، لیکن یہ نقص پوڈ کاسٹ سروس اور دی اسسٹنٹ میں بھی سامنے آ رہا ہے جو اسی ایپ کے ذریعے کام کرتے ہیں۔

نقص کا سامنا کرنے والے فونز میں گوگل کے پکسل فون سے لے کر سام سنگ کے فونز کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

اس میں صارفین کو ایک انتباہ دکھائی دیتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے ’گوگل رک رہا ہے‘ جس کے بعد انہیں یہ ایپ بند کرنے کا کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گوگل نے ٹوئٹر پر مشورہ دیا ہے کہ صارفین اپنے فون کو سافٹ ری بوٹ کریں، یعنی پاور بٹن کو 30 سیکنڈز تک دبا کر رکھیں۔ اس طریقہ کار نے کئی صارفین کے لیے کام کیا ہے لیکن کئی افراد ابھی بھی شکایت کر رہے ہیں کہ ان کو ابھی تک اس مسئلے کا سامنا ہے۔

کئی صارفین کے مطابق اس مسئلے کا حل گوگل بیٹا ایپ میں شمولیت اختیار کرنا ہے تاکہ نیا ورژن ڈاؤن لوڈ ہوسکے۔ یہ طریقہ کار اس لنک پر سائن اپ کرکے آزمایا جا سکتا ہے جو اس سے پہلے والے ورژن تک رسائی دیتا ہے، جس کے بعد نئے بیٹا ورژن کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ایسا ہی ایک نقص مارچ میں بھی سامنے آیا تھا جب فونز خود بخود ہی بند ہونا شروع ہوگئے تھے۔ اس وقت اس مسئلے کا تعلق اینڈرائڈ سسٹم کے ویب ویو ٹول سے سامنے آیا تھا، جو فون میں ویب پیچز کو لوڈ کرنے کے کام آتا ہے۔ چونکہ یہ زیادہ تر ایپس کا مرکزی لیکن نظرانداز کیا گیا حصہ ہوتا ہے، اس لیے یہ نقص باقی ایپس تک فوری طور پر پھیل گیا تھا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی