ریاض: سعودی گھوڑا دنیا کی سب سے قیمتی گھڑ دوڑ کا فاتح

سعودی کپ کا تیسرا ایڈیشن 25 سے 26 فروری کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں منعقد ہوا جس میں 16 ممالک کے 240 گھوڑوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

سعودی عرب کے گھوڑے ’ایمبلئم روڈ‘ نے ریاض میں منعقدہ سعودی کپ 2022 جیت لیا۔

سعودی کپ کا تیسرا ایڈیشن 25 سے 26 فروری کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں منعقد ہوا جس میں 16 ممالک کے 240 گھوڑوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اہم شخصیات بھی سعودی کپ میں موجود تھیں۔ 

اس ٹورنامنٹ کو دنیا کا سب سے قیمتی گھڑ دوڑ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کے انعامات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔

اس سال کے مقابلے میں کامیات گھوڑوں کے مالکان کے درمیان کل ساڑے تین کروڑ ڈالر کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ 

سعودی کپ میں 1200، 1400، 1600 اور 1800 میڑ ریس کے آٹھ مقابلے ہوئے۔ 

’ایمبلئم روڈ‘ نے آخری مرحلے کا مقابلہ جیتا اور اس کے مالک کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام ملا۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا