بھارت: مشہور کبڈی پلیئر ’گلیڈی ایٹر‘ کا قتل

پولیس کے مطابق برطانیہ میں مقیم معروف کبڈی پلیئر سندیپ ننگل ایک ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بھارت میں موجود تھے جب حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

37 سالہ سندیپ عالمی سطح پر کبڈی میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں (سندیپ  ننگل/ فیس بک پیج)

بھارت میں کبڈی کے معروف کھلاڑی سندیپ ننگل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے منگل کو بتایا کہ برطانیہ میں مقیم ایتھلیٹ کبڈی ٹورنامنٹ کروانے کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے۔

کبڈی کے روائتی کھیل کے بارے میں بڑے پیمانے پر مانا جاتا ہے کہ اس کا آغاز ہزاروں سال پہلے بھارت میں ہوا۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندیپ ننگل، جو کبڈی کے حلقوں میں‘گلیڈی ایٹر‘ کی عرفیت سے مشہور تھے، ان کے چہرے اور سینے پر گولیوں کے زخم نمایاں ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سمندر پار ہونے والے کبڈی کے مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے 37 سالہ ایتھلیٹ برطانیہ منتقل ہو گئے تھے اور کبڈی مقابلوں کے انعقاد میں معاونت کے لیے ان دنوں بھارت آئے ہوئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارتی پنجاب کے پولیس افسر پرمندرسنگھ نے ٹیلی فون پر بتایا: ’جب وہ کبڈی میچوں کی نگرانی کر رہے تھے تو انہیں 20 سے 25 گولیاں ماری گئیں۔

’مقامی ہسپتال میں منتقلی پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ ہم حملہ آوروں کو تلاش کر رہے ہیں اور تمام واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔‘

کبڈی کا کھیل 2014 میں اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب انتہائی کامیاب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح اس کے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی اور کاروباری شخصیات اور بولی وڈ سٹارز نے کھلاڑیوں کو اپنی فرنچائز ٹیموں کا حصہ بنانے کے لیے بڑی بڑی رقوم خرچ کیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل