حکومت کی چابی چوہدری شجاعت حسین کے پاس؟

وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد اب سب کی نظریں حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق پر ٹکی ہوئی ہیں اور حکومتی وزرا اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اپوزیشن رہنما شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن بھی چوہدری شجاعت سے مل چکے ہیں۔

حکومت کی چابی چوہدری شجاعت حسین کے پاس؟

پاکستان میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا چکی ہیں، جس کے بعد سے سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے۔

پی ٹی آئی کو جہاں اپوزیشن سے خطرہ ہے، وہیں اس کی اپنی صفوں میں منحرف اراکین ہیں، جو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن اس کے حق میں ووٹ دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس صورت حال میں حکومت کے اتحادی اور بھی ضروری ہو گئے ہیں، جو یا تو حکومت کو بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں یا پھر اپوزیشن کے لیے حکومت گرانے میں موثر ہوسکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سب کی نظریں حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق پر ٹکی ہوئی ہیں۔ حکومتی وزرا اور خود وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اپوزیشن کے رہنما شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن بھی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کرچکے ہیں۔

تاہم فی الحال ق لیگ نے اپنے فیصلے کا اعلان نہیں کیا ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ دے گی یا اپوزیشن کا۔ اس صورت حال کو معروف کارٹونسٹ ظہور نے بیان کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون