پاکستانی سلیبریٹیز کے وزیراعظم عمران خان کے حق میں پیغامات

پچھلے کئی دنوں سے جہاں عمران خان کے حق میں ٹرینڈز چل رہے ہیں وہاں انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عمران خان کے حق میں کھل کر بات کرتے دکھائی دیے۔

پاکستانی سلیبریٹیز عمران خان کے حق میں بات کر رہے ہیں (تصاویر دائیں سے بائیں: شان شاہد ٹوئٹر اکاؤنٹ، انڈپینڈنٹ اردو، ہمایوں سعید انسٹاگرام اکاؤنٹ)

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتوار کو ووٹنگ کا نتیجہ کیا آتا ہے اس کا فیصلہ کل ہی معلوم ہوگا مگر سوشل میڈیا پر عمران خان کے بیانات میں اضافہ دیکھائی دیا ہے۔

اگست 2018 میں وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے عمران خان کی حکومت اتحادیوں کے چھوڑ جانے کے بعد مشکل میں دکھائی دے رہی ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے جہاں عمران خان کے حق میں ٹرینڈز چل رہے ہیں وہاں انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عمران خان کے حق میں کھل کر بات کرتے دکھائی دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد بھرپور طریقے سے عمران خان کی تعید کرتے رہے۔

شان شاہد نے کوئی ایک نہیں درجنوں ٹویٹس عمران خان کے حق میں کی۔

اگر ان کے ٹوئٹر اکاؤٹ کو دیکھا جائے تو آخری 18 ٹویٹس میں 17 ٹویٹس صرف عمران خان کے حق میں ہیں۔

فلم اور ڈراما انڈسٹری میں اپنے فن کے جوہر دیکھانے والی صبا قمر نے دعا کی کہ عمران خان کو کامیابی ملے۔

ماہرہ خان نے بھی عمران خان کے لیے ٹویٹ کی۔

اداکارہ مایا علی نے لکھا کہ سیاست میں صرف ایک ہی ایسا شخص ہے جو پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔

ایمن خان نے انٹساگرام پر اپنی سپورٹ ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ زخمی ٹائیگر زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

ہمایوں سعید نے بھی وزیراعظم کے لیے دعا کی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل