کیلیفورنیا: فائرنگ کے واقعے میں چھ افراد ہلاک نو زخمی

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکرامینٹو کے اس علاقے میں جانے سے گریز کریں جہاں بڑی تعداد میں ریستوران اور بارز موجود ہیں۔

تین اپریل 2022 کو کیلیفورنیا فائرنگ کے مقام پر  موجود پولیس اہلکار (سکرین گریب: روئٹرز)

کیلیفورنیا پولیس کے مطابق آج ریاستی دارلحکومت سیکرامینٹو کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم نو زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطاق سیکرامینٹو کے محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعے اتوار کو علی الصبح صبح پیش آیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لوگوں کو گلیوں میں بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کہ پس منظر میں تیزی سے گولیاں چلنے کی آواز آ رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بارے میں تھوڑی سے تفصیل فراہم کی ہے تاہم ایک ٹویٹ میں اس کا کہنا تھا کہ ’پولیس بڑی تعداد میں موجود رہے گی کیوں کہ موقعے پر صورت حال بدستور خراب ہے۔‘

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں جہاں بڑی تعداد میں ریستوران اور بارز موجود ہیں۔ اس علاقے سے راستہ گولڈن ون سینٹر کی طرف جاتا ہے جہاں سیکرامینٹو کنگز باسکٹ بال کھیلتے ہیں۔

سماجی  کارکن بیری ایکشیئس کے مطابق وہ فائرنگ کے واقعے کے تھوڑی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں جو پہلے جو منظر دکھائی دیا وہ متاثرہ افراد تھے۔ میں نے دیکھا کہ ’ایک نوجوان لڑکی خون میں لت پت ہے۔ دوسری لڑکی عینک اتار رہی تھی۔ ایک لڑکی چلا رہی تھی کہ انہوں نے میری بہن کو مار دیا۔‘

سماجی کارکن کے مطابق ایک ماں دوڑ رہی تھیں وہ سوال کر رہی تھیں کہ’میرا بیٹا کہاں ہے۔ کیا میرے بیٹے کو گولی لگی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ