امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور، نئے وزیراعظم کا انتخاب کل

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

نئے وزیراعظم کی دوڑ میں پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی اور متحدہ اپوزیشن کے شہباز شریف شامل  ہیں (تصاویر: اے ایف پی)

قومی اسمبلی میں ہفتے اور اتوار کو رات گئے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں عمران خان وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

عمران خان نے اپنی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کے لیے ہر ممکن حربے استعمال کیے، حتیٰ کہ اسمبلی کی تحلیل جیسا قدم بھی اٹھایا، لیکن پھر سپریم کورٹ کے فیصلے کے آگے انہیں ہار ماننی پڑی۔

گذشتہ روز بھی پاکستان کی تاریخ کا ایک ہنگامہ خیز دن رہا، جب پورے دن اسمبلی کی کارروائی میں ٹال مٹول کے بعد بالآخر رات گئے اپوزیشن کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی اور عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی کرسی چھوڑنی پڑی۔

مزید پڑھیے: قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کے دوران کیا ہوا؟

ملک کی سیاسی صورت حال پر انڈپیڈنٹ اردو کی لائیو اپ ڈیٹس

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست