جنوبی وزیرستان کے دو اضلاع میں تقسیم کا فیصلہ

معاون اطلاعات حکومت، خیبرپختونخواہ، بیرسٹر سیف کے مطابق جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع اپر وزیرستان اور لوئر وزیرستان میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

معاون اطلاعات حکومت، خیبرپختونخواہ، بیرسٹر محمد علی خان سیف کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں نئے ضم اضلاع میں شامل جنوبی وزیرستان کو آج صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے 2019 میں لیا تھا اور اس حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے تھے جس پر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منظوری کا فیصلہ آج طے پایا۔

’اس فیصلے کے نتیجے میں جنوبی وزیرستان کے دو اضلاع اپر ساؤتھ اور لوور ساؤتھ ہوں گے۔ اوّل الذکر کا ہیڈکوارٹر سپین ازغے، جبکہ لوور ساؤتھ ضلع کا صدرمقام وانا ہو گا۔‘

بیرسٹر سیف نے مزید بتایا کہ دونوں اضلاع سے متعلق فائنل اعلامیہ نئی مردم شماری کے بعد جاری کیا جائے گا، جو کہ اس سال یا نئے آنے والے سال کے آغاز میں متوقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ فیصلہ ساؤتھ وزیرستان کے انتظامی امور کو بہ طریقے احسن سنبھالنے کے سبب لیا گیا تھا۔

’جنوبی وزیرستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ دراصل انگریز کے دور سے ہی موجود تھا۔اور اس کا سبب تب بھی انتظامی امور اور ایشوز ہی تھا۔‘

ضلع اپر وزیرستان میں مکین، لدھا، شوال، تیارزہ، سراروغہ ، شکتوئی اور سروکئی کے علاقے شامل ہوں گے۔ ضلع اپر وزیرستان  کا صدر مقام سپین کائی راغزائی ہوگا۔

اعلان کے مطابق لوئر وزیرستان میں برمل ، شکئی اور توئی خلوہ  کے علاقے شامل ہوں گے۔

لوئر وزیرستان ضلعے کا صدر مقام وانا ہو گا۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 جنوبی وزیرستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے تو جنوب مشرق میں وزیر اور شمال مغرب میں محسود قبائل آباد ہیں۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق کل آبادی 674065 ہے جس میں وزیرقبائل کے علاقے میں وانا، بیرمل اور توئی خُلہ کی آبادی 307778 جبکہ محسود قبائل کے علاقے میں  لدھا،مکین،سراروغہ، سروکئی  اور تیارزہ کی آبادی 366287 بتائی جاتی ہے۔

رقبے کے لحاظ جنوبی وزیرستان تمام قبائلی اضلاع میں سب سے بڑا ہے اور کل رقبہ 6619 مربع کلومیٹر ہے۔

انگریز دور میں وزیرستان کی دو حصوں شمالی و جنوبی وزیرستان میں تقسیم کے بعد جنوبی وزیرستان کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے لیے جرگوں میں مطالباتن ایک طویل عرصے سے سامنے آ رہے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان