کافتان: گرمیوں میں مقبول ترین لباس

خواہ آپ سادہ لباس زیب تن کرنا پسند کرتے ہوں، رنگین، یا پھر کڑھائی والے، گرمیوں کے موسم میں کافتان کو بہترین انتخاب قرار دیا جاسکتا ہے۔

میلانیا ٹرمپ کا یہ لباس برطانوی ڈیزائنر ڈینیلاکارنوٹز نے تیار کیا، جس کی مالیت دو ہزار ڈالر ہے (فوٹو: میلانیا ٹرمپ سٹائل انسٹاگرام اکاؤنٹ)

گھر سے باہر کوئی تقریب ہو یا ساحل سمندر، مشرق وسطیٰ کا مقبول پہناوا کافتان اتنا آرام دہ اور پرسکون ہوتا ہے کہ وہ موسم گرما کی تپتی دوپہر کو آپ کے لیے یادگار بنا سکتا ہے۔

خواہ آپ سادہ لباس زیب تن کرنا پسند کرتے ہوں، رنگین، یا پھر کڑھائی والے، گرمیوں کے موسم میں کافتان کو بہترین انتخاب قرار دیا جاسکتا ہے۔

سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ، جو فیشن کے حوالے سے اچھا سینس رکھتی ہیں اور لباس کے معاملے میں خصوصی ذوق کی مالک ہیں، بھی حال ہی میں ایک خوبصورت کافتان میں نظر آئیں۔

اگرچہ وہ اپنے خاوند ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سے خود کو سیاسی تنازعے سے دور رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور کئی ماہ سے منظر عام پر نہیں آئیں لیکن گذشتہ ہفتے انہیں اپنے شوہر کے ساتھ فلوریڈا کے ساحل پر دیکھا گیا جہاں انہوں نے زرد رنگ کا کافتان نما لباس پہن رکھا تھا۔

ان کا یہ لباس برطانوی ڈیزائنر ڈینیلاکارنوٹز نے تیار کیا، جس کی مالیت دو ہزار ڈالر ہے۔

دنیا بھر میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور تفریحی صنعت سے وابستہ سٹارز اب یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس سال موسم گرم کے فیشن میں کافتان کا بڑا حصہ ہوگا۔

مزید پڑھیے: خواتین کو کیسا لباس پہننا چاہیے؟

آرام دہ اور ڈھیلا ڈھالا کافتان کئی مواقعے پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی کئی اقسام ہیں۔کافتان کو اپنی جسمانی ساخت کے مطابق بنانا انتہائی آسان ہے اور اسے اپنے پسندیدہ انداز میں فٹ کرنے میں چند منٹ لگتے ہیں۔

فیش ہاؤس بڑھ چڑھ کر اس مقبول لباس کی تیاری میں سرمایہ لگا رہے ہیں تا کہ صارفین کے ذوق کی تکمیل کی جا سکے۔

بالی وڈ اداکارائیں کرینہ کپور، سونم کپور، نیہا دھوپیا اور شلپاشیٹی جیسی بالی ووڈ اداکاراؤں نے بھی اپنی غیر رسمی سرگرمیوں کے لیے کافتان کا انتخاب کیا ہے۔

اس لباس کی سب سے بڑی خوبی اس کے ہر موقعے پر استعمال کی خاصیت ہے۔ اسے ٹاپ کی طرح، بطور شرٹ یا ساحل پر استعمال ہونے لباس کے طور پر زیب تن کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی اداکارہ نمرت کور کے لباس پر بحث کیوں؟

اگر آپ گرمیوں کے لیے ایسے چمکدار رنگوں اور نرم سوتی کپڑے کی تلاش میں ہیں جس سے موسم گرما کے دوران لباس کے حوالے سے آپ کے ذوق کا اظہار ہو تو ہاتھ کی چھپائی والا کافتان آپ کی ضرورت ہے۔ مارکیٹ میں بہت سے ایسے کافتان بھی دستیاب ہیں جنہیں ڈھیلی ڈھالی پتلونوں اور پل اپس کے ساتھ میچ کیا جا سکتا ہے۔

کسی پارٹی کے لیے بہترین انتخاب پر شک کی صورت میں ہمیشہ کافتان کا انتخاب کریں۔ زیادہ نمایاں ہونے کے لیے آپ اس کے ساتھ کسی آرائش مثلاً بیلٹ یا بروچ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل