عمران خان کا عوام کو خراج تحسین: ’بیرونی سازش کو شکست دی‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ انتخابات کا مطالبہ دوہرایا ہے۔

عمران خان نے بدھ کی شب ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا (سکرین گریب)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ انتخابات کا مطالبہ دوہرایا ہے۔

عمران خان نے بدھ رات ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ بحران سے نکلنے کا ایک ہی راستہ صاف و شفاف انتخابات ہیں۔

تاہم انہوں نے ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ صاف و شفاف انتخابات سے ان کی کیا مراد ہے۔

انہوں نے وضحات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کا مطلب پنجاب اور سندھ میں ہونے والے الیکشن نہیں ہیں، اگر ایسے ہی انتخابات کرانے ہیں تو اس سے بحران اور انتشار مزید بڑھے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ’ایک نئی الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے اور اس کا رکن انہیں بنایا جائے جن پر سب کو اعتماد ہو۔‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ’حالات مشکل ہیں جب تک یہ حکومت رہے گی مشکل بھی بڑھتی رہے گی۔ اس مشکل سے بطور قوم ہی نکل سکتے ہیں۔‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب 22 کروڑ فیصلہ کریں کہ قرضہ اتارنا ہے تو وہ اتار لیتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر اپنے خطاب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت پر بات کی اور کہا کہ ’حکومت ملتی ہے تو سب سے پہلے بیرون ملک پاکستانیوں کو متحرک کروں گا۔ ہمیں احساس ہی نہیں ہے کہ وہ کتنا بڑا اثاثہ ہیں۔‘

گذشتہ روز آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’سپریم کورٹ نے ایک چھوٹا سا سوال پوچھا تھا کہ کیا پارٹی ہیڈ فیصلہ کرتا ہے یا پارلیمانی لیڈر فیصلہ کرتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت اور سیاسی مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ان سے بات نہیں کی جا سکتی۔‘

ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’مجھ سے کئی صحافی بھی کہتے ہیں کہ آپ ان سے بات کیوں نہیں کرتے؟‘

’سیاستدان سب سے بات چیت کرتا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان اور سندھ میں علیحدگی پسندوں سے بھی بات کر سکتے ہیں لیکن جس دن چوروں بات کرنا شروع کر دی تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ بننے اور حکومت سازی پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت واپس آئی ہے تو ہیلتھ کارڈ پھر سے شروع کرنا ہے اور احساس پروگرام کا بھی آغاز کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ’اس کے علاوہ احساس راشن پرواگرام بھی لا رہے ہیں۔ راشن پروگرام سے تیل، گھی، آٹا، چینی کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔‘

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب کا اختتام ان الفاظ پر کیا: ’میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آپ نے بیرونی سازش کو قوم بن کر شکست دی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست