سوئی چبھوئے بغیر خون میں گلوکوز چیک کرنے والا آلہ

پانچ مصری طلبا نے ایک عالمی مقابلے میں سوئی چبھوئے بغیر گلوکوز مانیٹرنگ ڈیوائس کا منفرد ڈیزائن بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

پانچ مصری طلبہ نے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق ایک عالمی مقابلے میں سوئی چبھوئے بغیر گلوکوز مانیٹرنگ آلے کا منفرد ڈیزائن بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

پراجیکٹ پر کام کرنے والے قاہرہ میں امریکن یونیورسٹی (اے یو سی) کے طلبہ کا کہنا ہے کہ ’گلوکو کلپ‘ انگلیوں میں سوئی چبھانے یا خون کے دوسرے ناگوار ٹیسٹس کے متبادل کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایک موبائل ایپ سے منسلک یہ آلہ قریبی انفراریڈ سپیکٹروسکوپی کا استعمال کرتا ہے، جس سے خون میں گلوکوز کی مقدار کی زیادہ آسان نگرانی ہوتی ہے۔

امریکن یونیورسٹی کے سیف شوکت کا کہنا تھا: ’یہ آکسی میٹر کی طرح ہے۔ جس شخص کو گلوکوز کی مقدار چیک کرنی ہے وہ اپنی انگلی آلے میں رکھ دیتا ہے اور بٹن دباتا ہے یا پھر ایپلیکیشن استعمال کرتا ہے جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے آلے سے جڑی ہوتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’جب آپ بٹن دباتے ہیں تو آلہ خون میں گلوکوز کی مقدار چیک کرنا شروع کر دیتا ہے پھر آلے اور ایپلیکیشن میں اعداد و شمار نظر آنے لگتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ایپلیکیشن میں آپ ماضی کا ریکارڈ گراف کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

اس نئیے آلے سے ممکنہ طور پر دنیا بھر میں ذیابیطس کے لاکھوں مریضوں کی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔

پروفیسر حسنین عامر نے کہا:  ’پروٹوٹائپ میں مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت ہے لہٰذا اس نے بہت اچھا کام کیا۔‘

آلے نے ڈیجیٹل ہیلتھ ٹریک میں 2022 جانز ہاپکنز ہیلتھ کیئر ڈیزائن مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ اسے مارکیٹ میں لانے سے پہلے اس کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

پراجیکٹ تیار کرنے والے طالب علموں میں سے ایک احمد الغول نے کہا: ’آنے والے چند سالوں میں سب سے اہم مقصد ڈیوائس کا ٹھیک ٹھیک نتائج دینا ہے تاکہ وہ روایتی ڈیوائسز کا مقابلہ کر سکے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت