تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

تیل برآمد کرنے والے ملکوں اور ان کے اتحادیوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیداوار میں معمولی کمی پر اتفاق کیا ہے۔

29 جولائی، 2022 کو ہیوسٹن میں ایک صارف ایگزون گیس سٹیشن پر اپنی گاڑی میں تیل ڈال رہا ہے (اے ایف پی)

تیل برآمد کرنے والے ملکوں اور ان کے اتحادیوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیداوار میں معمولی کمی پر اتفاق کیا ہے جس کی وجہ سے پیر کو تیل کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ ہو گیا۔

عرب نیوز کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم، جس میں روس بھی شامل ہے، کو اوپیک پلس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تنظیم نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل کی کمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا کہ ’پیداوار کی سطح صرف ستمبر 2022 کے مہینے کے لیے ہے۔‘

مشرقی ٹائم زون کے مطابق پیر کو صبح نو بج کر 14 منٹ پر نومبر کی فراہمی کے لیے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.43 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 96.45 ڈالر فی بیرل ہو گئی جو اس کی قیمت میں 3.7  فیصد اضافہ ہے۔

یو ایس ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کروڈ گذشتہ سیشن میں 0.3 فیصد اضافے کے بعد 2.94 ڈالر یا 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 89.87 ڈالر پر تھا۔ امریکی مارکیٹ پیر کو عام تعطیل کی وجہ سے بند رہی۔

اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اوپیک پلس نے’تیل کی حالیہ منڈی پر اتار چڑھاؤ کے منفی اثرات، لیکویڈیٹی میں کمی اور مارکیٹ کے استحکام اور اس کے مؤثر انداز میں کام کی معاونت کرنے کی ضرورت کا جائزہ لیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 بیان کے مطابق: ’اجلاس نے نوٹ کیا کہ زیادہ اتار چڑھاؤ اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر مارکیٹ کے حالات کا مسلسل جائزہ لینے اور ضرورت پڑنے پر مختلف شکلوں میں پیداوار میں فوری ردوبدل کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کہ اوپیک پلس  کے پاس تعاون کے موجودہ نظام کے اعلامیے کے تحت عزم، لچک اور وسائل موجود ہیں تا کہ چیلنجوں سے نمٹا اور مارکیٹ کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔‘

 یہ کٹوتی عالمی طلب کا صرف 0.1 فیصد ہے۔ فارن ایکسچینج کمپنی اوآنڈا کارپوریشن کے تجزیہ کار کریگ ایرلم کا کہنا ہے کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو گروپ، مارکیٹوں کو کسی بھی چیز کے مقابلے میں زیادہ بھیجنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جو ہم نے مارکیٹس کی طرف سے دیکھا کہ وہ بدترین صورت میں زیادہ تر قیمت تھی۔‘

چیئرمین اوپیک پلس نے کہا کہ ضروری ہوا تو وہ مارکیٹ کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اوپیک اور غیر اوپیک ملکوں کی وزراتی کانفرنس بلانے پر غور کیا جائے گا۔

ایک ذریعے نے بتایا کہ اوپیک پلس کا اگلا اجلاس پانچ اکتوبر کو ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا