پوپ کو نہ دیکھ پانے پر غصے میں رومن مجسمے توڑنے والا امریکی گرفتار

مجسموں کی مرمت پر تقریبا 15 ہزار یورو (14800) خرچ ہوں گے اور ان کی بحالی پر تقریباً تین سو گھنٹے صرف ہوں گے۔

23 فروری 2022 کو فلورنس کے کیتھیڈرل میوزیم میں ’دی تھری مائیکل اینجیلوز پیاٹا‘ کی نمائش (اے ایف پی)

ویٹی کن کے دورے کے دوران پوپ سے ملنے کی امید رکھنے والے ایک ناراض امریکی سیاح نے قدیم رومن مجسموں کو توڑ کر مایوسی کا اظہار کیا  ہے۔

رومن زبان کے اخبار ’ایل میسیجیرو‘ کے مطابق بدھ کو ایک شخص جنہیں امریکی سیاح بتایا گیا لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے کیتھولک چرچ کے سربراہ سے ملنے کا مطالبہ کیا۔

یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ چھٹیاں گزارنے کے دوران کی گئی ان کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی، مبینہ طور پر مذکورہ شخص نے غصے میں آ کر قدیم رومن مجسموں میں سے اس ایک کو کھینچ کر فرش پر دے مارا جو کیارامونتی عجائب گھر کی دیوار سے لگا ہوا تھا۔

کیارامونتی عجائب گھر جو بیلویدیرے کے چھوٹے محل سے ویٹی کن محلات میں شامل ہوتا ہے وہاں آرٹ کے ایک ہزار سے زیادہ نمونے موجود ہیں اور اس جگہ کو رومن پورٹریٹ مجسموں کے سب سے اہم مجموعوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ویٹی کن پریس آفس کے ڈائریکٹرمیتیو الیساندرینی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ساتھ بات چیت میں مجسموں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ان مجسموں سے سے کم از کم دو کو نقصان پہنچا۔

عجائب گھر کے ڈائریکٹر نے نشریاتی ادارے کو بتایا: ’دو مجسموں کو نقصان پہنچا لیکن کچھ زیادہ خاص نہیں۔ ایک مجسمے کی ناک اور کان ٹوٹ گئے، دوسرے کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اطالوی خبر رساں ادارے اینکرونوس نے رپورٹ کیا ہے کہ مجسموں کی مرمت پر تقریبا 15 ہزار یورو (14800) خرچ ہوں گے اور ان کی بحالی پر تقریباً تین سو گھنٹے صرف ہوں گے۔

سی این این کے مطابق وہ امریکی سیاح جن کی عمر اندازے کے مطابق 50 سال سے زیادہ ہے، انہیں اطالوی حکام کے حوالے کر دیا۔ اس سے پہلے ویٹی کن پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں مزید نقصان کرنے سے روک لیا۔

اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق مذکورہ امریکی سیاح پر جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

یہ واقعہ گذشتہ چند مہینوں میں پیش آنے والے واقعات میں سے تازہ ترین ہے جن میں رومن نوادرات اور سیاحتی مقامات سیاحوں کے حملے کی زد میں آئے۔ جولائی میں اطالوی شہر کی سیر کرنے والے ایک کینیڈین سیاح نے اپنا نام روم کی قدیم تماشا گاہ (کولوزیم) کی ایک جانب کندہ کر دیا تھا۔

آن لائن امریکی میڈیا کمپنی انسائیڈر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے دارالحکومت میں واقع قدیم ’ہسپانوی سیڑھیوں‘ کو دو مرتبہ نقصان پہنچایا گیا۔ پہلے واقعے میں سعودی عرب کے سیاح نے اپنی لگژری مزیراٹی کار کو ان مشہور سیڑھیوں پر اوپر سے نیچے اتارا جب کہ برطانوی سیاح جوڑے نے 297 سال قدیم تعمیراتی یادگار پر الیکٹرک سکوٹر دوڑائے۔ سیڑھیوں کو 27 ہزار یورو کا نقصان پہنچا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ