انڈی کیمپس: صحافت کے چیلنجز پر طلبہ کیا سوچتے ہیں؟

انڈپینڈنٹ اردو کے زیر اہتمام اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں صحافت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

انڈپینڈنٹ اردو کے زیر اہتمام طلبہ میں آگاہی پھیلانے کے لیے ’انڈی کیمپس‘ مہم کے تحت بدھ کو اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں صحافت اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو کے ایڈیٹر انچیف بکر عطیانی نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے طلبہ کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی کہ ایک صحافی کو مظاہروں اور احتجاجوں کی کوریج یا جنگ زدہ اور شورش کے شکار علاقوں کی کوریج کے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اور ساتھ میں کس طرح اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

بعدازاں سوال جواب کا سیشن ہوا جس میں ایڈیٹر انچیف بکر عطیانی اور ایڈیٹر پلاننگ ظفر سید نے طلبہ کے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیے۔

سیمینار میں قائداعظم یونیورسٹی کے ڈیفنس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز اور اینتھروپولوجی ڈپارٹمنٹ کے طلبہ شریک ہوئے، جنہوں نے موجودہ صحافتی رجحانات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس