کے پوپ میوزیکل شو: بھگدڑ مچنے سے 30 افراد بے ہوش

یہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ ماہ فٹ بال انڈونیشیا ہی کے ایک سٹیڈیم میں ہونے والی بھگدڑ میں کم از کم 40 بچوں سمیت 130 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ تصویر 4 نومبر 2022 کو لی گئی ہے اور اس میں کے پوپ میوزک گروپ کو انڈونیشیا میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جسکتا ہے۔ اس شو میں بھگدڑ مچنے سے 30 افراد بے ہوش ہو گئے تھے (اے ایف پی)

کورین پاپ بینڈ ’این 127‘ کو انڈونیشیا میں اپنا پہلا کنسرٹ اس وقت ختم کرنا پڑا جب شائقین میں افراتفری پھیلنے سے کم از کم 30 افراد بے ہوش ہوگئے۔

کورین بینڈ جمعے کو جکارتہ سے 21 کلو میڑ دور سرپونگ شہر کے انڈونیشیا کنونشن ایگزیبیشن سینٹر میں پرفارم کر رہا تھا جب پولیس کو اچانک شو روکنا پڑا کیوں کہ شائقین نے ایک دوسرے کو سٹیج کی طرف دھکیلنا شروع کر دیا اور اس بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد بے ہوش ہو گئے۔

مقامی رپورٹس کے مطابق کنسرٹ میں آٹھ ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ شو کو شروع ہوئے دو گھنٹوں سے زیادہ وقت گزر چکا تھا جب حاضرین نے سٹیج کے قریب آنے کی کوشش میں ایک دوسرے کو دھکیلنا شروع کر دیا۔

بینتن صوبے میں ساؤتھ ٹینجرانگ پولیس چیف نے مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر 20 منٹ پر بینڈ کو کنسرٹ روکنے کو کہا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ ماہ انڈونیشیا ہی کے ایک فٹ بال سٹیڈیم میں ہونے والی بھگدڑ میں کم از کم 40 بچوں سمیت 130 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جمعے کو پولیس کے ترجمان اندرا زولپن نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت جکارتہ کے قریب ہونے والا کنسرٹ دو گھنٹے سے جاری تھا جب شائقین سٹیج کے قریب جانے کے لیے آگے بڑھنے لگے۔

ترجمان نے مزید بتایا: ’اس (بھگدڑ) کے نتیجے میں 30 لوگ بے ہوش ہو گئے۔ حالات کو بدتر ہونے کو روکنے کے لیے ہم نے کنسرٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بھگدڑ میں بے ہوش ہو کر گرنے والے شائقین کو شدید زخم نہیں پہنچے جو بعد میں صحت یاب ہو گئے۔

کورین بینڈ مبینہ طور پر حاضرین کو کچھ مفت تحائف بانٹ رہا تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ شائقین نے سٹیج کی طرف بڑھنا شروع کر دیا تھا۔

کچھ لوگوں نے حفاظت کو نظر انداز کرنے پر شائقین پر غصے کا اظہار کیا جو سٹیج کے قریب جانے کے لیے ایک دوسرے کو دھکیل رہے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے بعد میں بینڈ کو ہفتے کی رات پرفارم کرنے کی اجازت دی انہیں کسی بھی طرح کے مفت تحائف تقسیم کرنے کے خلاف خبردار بھی کیا۔

کنسرٹ کے منتظم گروپ ’ڈیاندرا گلوبل ایڈوٹینمنٹ‘ نے انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا: ’بھگدڑ کے تدارک اور تجربے سے سیکھتے ہوئے ہم دوسرے دن کے شو کے لیے مزید پیرامیڈیکس اور سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کریں گے۔‘

گذشتہ ہفتے پولیس نے جکارتہ کے مرکز میں واقع استورہ سینیان انڈور ایرینا اور اس کے آس پاس کے آؤٹ ڈور علاقے میں ہونے والے جکارتہ کے مقامی میوزک فیسٹیول ’برڈینڈانگ برگیوانگ‘ کے تیسرے دن کے شو کو منسوخ کر دیا جب ہجوم کی وجہ سے تقریباً 30 افراد بے ہوش ہو گئے تھے۔

پولیس کے ترجمان اندرا زولپن نے اس وقت کہا تھا: ’وہاں دس ہزار افراد کی گنجائش ہے لیکن 21 ہزار لوگوں نے ہفتے کو ہونے والے شو شرکت کی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا منتظمین نے جان بوجھ گنجائش سے زیادہ ٹکٹ تو فروخت نہیں کیے تھے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا