جرم سے متاثرہ افراد کے لیے سندھ پولیس کا وکٹم سپورٹ یونٹ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی کراچی عرفان بلوچ کے مطابق بعد ازاں یہ سسٹم صوبے میں ضلعی سطح پر قائم کیا جائے گا۔

کراچی میں پولیس کی جانب سے ضلع جنوبی اور کیماڑی سمیت مختلف علاقوں پر مشتمل صوبے کا پہلا وکٹم سپورٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

جرم سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اس طرح کے وکٹم سپورٹ یونٹ اس سے بیشتر قائم کیے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی کراچی عرفان بلوچ کے مطابق بعد ازاں یہ سسٹم صوبے میں ضلعی سطح پر قائم کیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا کہ وکٹم سپورٹ یونٹ کا کام یہ ہے کہ جب کسی فرد کے ساتھ کوئی بھی جرم ہو جائے تو اس کی ایف آئی آر کاٹنے سمیت تفتیش میں ہر ممکن مدد کی جائے۔

’کسی فرد کے ساتھ کوئی جرم ہوجاتا ہے، کوئی فرد قتل یا زخمی ہوجائے، ریپ ہو اور مقامی پولیس اس متاثر شخص کی شکایت پر کوئی رسپانس نہیں دے رہی تو یہ یونٹ اس فرد کی مکمل مدد کرے گا۔‘

’ویسے فوری مدد کے لیے پولیس مددگار یا 15 ہے، مگر یہ یونٹ 15 کی طرح کام نہیں کرے گا بلکہ جب کسی کے ساتھ کوئی جرم ہو جائے گا تو اس کے بعد اس یونٹ کا کام شروع ہوگا۔‘

(ایڈیٹنگ: حسنین جمال)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان