شاہین کا اپینڈیکس کا آپریشن: ’اللہ آپ کو شفا عطا کرے‘

شاہین شاہ آفریدی نے اتوار کو اپنے آپریشن سے متعلق ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

شاہین آفریدی نے اپنی یہ تصویر اتوار کو ٹوئٹر پر جاری کی (شاہین آفریدی/ ٹوئٹر)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپینڈکس کے آپریشن کے بعد اب بہتر محسوس رہے ہیں۔

تاہم وہ اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اتوار کو اپنے آپریشن سے متعلق ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میرا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے، لیکن میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘

شاہین آفریدی اس سے قبل رواں ماہ ہی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہیں انجری کے باعث میچ کے اختتامی اوورز میں میدان سے باہر جانا پڑ گیا تھا۔

شاہین آفریدی کے آپریشن کے بعد ان کے مداحوں اور کئی دیگر شخصیات نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ  بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےٹوئٹر پر شاہین آفریدی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’گیٹ ویل سون، آپ کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں۔‘

ایم پی نامی ٹوئٹر صارف اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’اللہ آپ کو شفا عطا کرے اور آپ کی فل فارم جلد واپس آئے آمین۔‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ایک ٹویٹ میں شاہین آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں لکھیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’جلد صحت یاب ہوں، وہ اب بھی ان (شاہین) کو نہیں کھیل سکتے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل