میانوالی: بصارت سے محروم بھائی جو چھو کر آلات کی مرمت کرتے ہیں

پیدائشی طور پر بصارت سے محروم یہ دونوں بھائی حافظ قرآن بھی ہیں، جنہوں نے قرآن کریم کا کچھ حصہ مقامی مدرسے سے اور باقی موبائل فون سے سن کر حفظ کیا۔

میانوالی کے بصارت سے محروم بھائیوں نے قرآن کریم کا بیشتر حصہ موبائل فون سے سن کر حفظ کیا (انڈپینڈنٹ اردو)

میانوالی کے علاقے کندیاں کے 28 سالہ بلال اور 26 سالہ عنصر پیدائشی طور پر بصارت سے محروم ہیں اور ایک دوسرے کا سہارا ہیں۔

یہ دونوں بھائی دنیاوی تعلیم کے لحاظ سے ناخواندہ ہیں تاہم دونوں حافظ قرآن ہیں۔

دونوں بھائیوں نے شروع میں قرآن کریم کا کچھ حصہ مقامی مدرسے سے اور باقی قرآن کریم انہوں نے موبائل فون سے سن کر حفظ کیا۔

اب بلال اور عنصر باقاعدہ حفاظ قرآن ہیں اور مدرسے سے قرات بھی سیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ دونوں بھائی نعتیں بھی پڑھتے ہیں اوراپنے گھر کی بیٹھک میں ریڈیو ٹیپ ریکارڈر، ایمپلی فائر، ایم پی تھری اور ایل ای ڈی بلب وغیرہ کی مرمت بھی کرتے ہیں تاکہ کسی پر بوجھ نہ بنیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں بھائیوں نے بجلی اور الیکٹرانکس آلات کی مرمت کا کام کسی استاد سے نہیں سیکھا بلکہ کباڑی سے خریدی ہوئی اور گھر میں ناکارہ اشیا کو کھول ان کی اندرونی ساخت سے واقفیت حاصل کر کے سیکھا۔

دونوں بھائی بازار سے گھر کے لیے سودا سلف بھی خود لاتے ہیں اور پیسے گننے کے علاوہ جعلی اور اصلی نوٹ کی پہچان بھی کر سکتے ہیں۔

بلال اور عنصر گذشتہ کچھ عرصے سے سرکاری امداد بند ہونے کے باعث معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت سے ملازمت کی استدعا کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا