پیرس میں فائرنگ سے تین ہلاک، متعدد افراد زخمی

واقعے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

23 دسمبر، 2022 کو پیرس میں فائرنگ سے دو ہلاکتوں کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے (روئٹرز)

فرانس میں پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ دارالحکومت پیرس کے وسطی علاقے میں واقع کردش کلچر سینٹر کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور چار کو زخمی کر  دیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیرس 10 کی سٹریٹ دنگیاں، جس میں چھوٹی دکانیں اور کیفے بنے ہوئے ہیں، میں فائرنگ کی آواز سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔

ٹیلی ویژن کی براہ راست نشریات میں دیکھا گیا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ جائے وقوعہ پر متعدد ایمبولینس گاڑیاں دکھائی دیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پیرس کے ڈپٹی میئر ایمانوئل گریگوائر کے مطابق: ’اسلحے کے ساتھ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

’ہم فوری کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے شکر گزار ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرین اور یہ ڈرامہ دیکھنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘

پیرس پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پراسیکیوٹر آفس کا مزید کہنا ہے کہ ایک 69 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور صورت حال قابو میں ہے۔

(ایڈیٹنگ: بلال مظہر| ترجمہ: علی رضا)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ