پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کو سیلاب کے بعد درپیش معاشی مشکلات سے آگاہ کر دیا ہے اور اس کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گذشتہ روز ان کی فون پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے بات ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’آئی ایم ایف کو پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں بتایا ہے۔‘
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government's resolve to complete the terms of IMF's program. I also explained Pakistan's economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023
’میں نے پاکستان کی معاشی مشکلات کی بھی وضاحت کی، خاص طور پر تباہ کن سیلاب کے بعد۔ آئی ایم ایف کا وفد جلد ہی پاکستان آئے گا۔‘
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے گذشتہ روز ایک تقریب کے دوران بتایا تھا کہ ان کی عالمی مالیاتی ادارے کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے بات ہوئی ہے جس میں ان سے وفد بھیجنے کے لیے کہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’میں نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو بتایا ہے کہ ڈیفالت کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اپنا وفد بھیجیں تاکہ نواں ریویو مکمل ہو سکے۔‘
’آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آپ صحیح کہہ رہے ہیں اور ٹیم آئندہ دو، تین روز میں آئے گی۔‘
پاکستان کئی ماہ سے معاشی بحران کا شکار ہے۔ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کم ہو کر چھ ارب ڈالر سے نیچے آ گئے ہیں جب کہ کرنسی کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی اور مہنگائی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
پاکستان نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ چھ ارب ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا جس میں بعد ازاں سات ارب ڈالر تک توسیع کر دی گئی۔ نویں جائزے جو ستمبر سے زیر التوا ہے، کے بعد نقد رقم کی کمی کے شکار جنوبی ایشیائی ملک کو تقریباً ایک ارب ڈالر کے جاری کیے جائیں گے۔