پودے بند جگہ زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں: تحقیق

سکاٹ لینڈ میں ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ انڈور پودے کھلے آسمان تلے اگائے گئے پودوں سے چھ گنا زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔

سکاٹ لینڈ میں فصلوں کے تحقیقی مرکز میں کیے گئے ایک تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اندرون خانہ (یا چھت کے نیچے) عمودی فارم میں لگائے گئے پودے کھلے آسمان تلے اگائے گئے پودوں سے چھ گنا تیزی سے بڑھتے ہیں۔

جنگلات اور زمین سکاٹ لینڈ کے مینیجر کینی ہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے چوڑے پتوں کے پودے لگائے اور تین ماہ بعد وہ 40 سے 50 سینٹی میٹر لمبے ہو گئے جبکہ کھلے آسمان تلے اگائے گئے ایسے ہی پودے اتنی ہی لمبائی 18 مہینوں میں حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کینی ہی جو ملک کے عوامی جنگلات کا انتظام کرتے ہیں کہتے ہیں کہ لکڑی اور حیاتیاتی تنوع کے فوائد کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا آب و ہوا اور حیاتیاتی تنوع کے مشترکہ بحران سے نمٹنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی فوری ضرورت کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ عمل اور اعلیٰ معیار کے درختوں کے بیجوں کی فراہمی اہم دباؤ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی دریافت کردہ تکنیک پر عمل کر کے بہت چھوٹے سے رقبے میں لاکھوں درخت اگائے جا سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات