کیلیفورنیا: ایشیائی آبادی والے علاقے میں فائرنگ، دس افراد ہلاک

فائرنگ کا یہ واقعہ مونٹریری پارک کے علاقے میں پیش آیا ہے جو لاس اینجلس سے تقریباً 13 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اس علاقے کی آبادی تقریباً 61 ہزار ہے جن میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔

پولیس نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے (اے ایف پی)

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ ایشیائی آبادی والے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ پیش آیا ہے جس میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس کاؤنٹی پولیس کے اہلکار مونٹیرری پارک محکمہ پولیس کو فائرنگ واقعے کی تحقیقات میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص مرد ہے تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے یا وہ فرار ہو گیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ مونٹریری پارک کے علاقے میں پیش آیا ہے جو لاس اینجلس سے تقریباً 13 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اس علاقے کی آبادی تقریباً 61 ہزار ہے جن میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتے کی رات نئے قمری سال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے ایک گھنٹہ بعد پیش آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی رہائشی وانگ ویے نے لاش اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ ان کا دوست ڈانس کلب میں موجود تھی اور اس وقت باتھ روم میں تھی جب فائرنگ شروع ہوئی۔

’جب وہ باہر آئیں تو انہوں نے مسلح شخص اور تین لاشیں دیکھیں۔ جن میں دو خواتین اور ایک مرد تھا جو کلب کا مالک تھا۔‘

اسی طرح کوئی نے اخبار کو بتایا کہ ’وہاں ایک شخص تھا جس کے پاس نیم خودکار بندوق تھی اور وہ اس کے کئی راؤنڈ فائر کر چکا تھا، اور وہ اسے بھاگتے ہوئے ری لوڈ کرتا تھا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ