جان سینا پاکستانیوں کے فالوور: ’انہیں پاکستان میں کیا دلچسپی ہوگئی؟‘

جان سینا نے حال ہی میں متعدد پاکستانی شخصیات کو فالو کیا ہے جس پر پاکستانی صارفین تجسس میں مبتلا ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

31 جنوری 2020 کی اس تصویر میں جان سینا میامی، فلوریڈا کے موریس اے فیری پارک میں ’دی روڈ ٹو ایف 9‘ گلوبل فین ایکسٹرا وگنزا میں شرکت کے موقعے پر (اے ایف پی)

امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کئی پاکستانیوں کو فالو کیا ہے جس پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین خوشگوار حیرت کا شکار ہیں۔

ریسلنگ میں 16 مرتبہ ورلڈ چیمپیئن رہنے والے اور معروف اداکار جان سینا ٹوئٹر پر خاصے سرگرم ہیں اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے اکثر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک کروڑ 60 لاکھ فالوورز رکھنے والے جان سینا پانچ لاکھ 31 ہزار سے زائد لوگوں کو فالو بھی کر رہے ہیں، مگر انہوں نے حال ہی میں متعدد پاکستانی شخصیات کو فالو کیا ہے جس پر پاکستانی صارفین تجسس میں مبتلا ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجہ نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے جان سینا کے انہیں فالو کرنے کا سکرین شاٹ لگایا اور لکھا: ’حیرت ہے، کیا جان سینا پاکستانی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ فالو کرنے کا شکریہ۔‘

عادل راجہ کی ٹویٹ کے جواب میں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بتایا کہ امریکی اداکار انہیں بھی فالو کر رہے ہیں۔

مہوش قماس خان نے تحریر کیا کہ ’وہ مجھے بھی فالو کر رہے ہیں۔‘

ٹوئٹر صارف شمس خان نے بھی بتایا کہ وہ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں جان سینا نے فالو کیا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو جان سینا کے فالو کرنے پر دیگر صارفین نے بھی ملا جلا ردعمل دیا۔

اسد علی نامی اکاؤنٹ سے لکھا گیا: ’انہوں نے پانچ لاکھ اکتیس ہزار لوگوں کو فالو کر رکھا ہے اگر آپ کو بھی کر لیا تو حیرانی والی کون سی بات ہے؟‘

ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی: ’کیا؟ ان کو کیا دلچسپی ہو گئی پاکستان میں؟‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ