جرمنی کے مواوبا نے فیفا ای ورلڈ کپ جیت لیا

مواوبا جن کا اصل نام محمد ہرکوس ہے، جرمنی کے پہلے فاتح ہیں جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن شپ جیتی۔

فیفا ای ورلڈ کپ میں دو کھلاڑی مقابلے کے دوران (اے ایف پی)

جرمنی کے مواوبا نے 2019 کے فیفا ای ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

مواوبا جن کا اصل نام محمد ہرکوس ہے، جرمنی کے پہلے فاتح ہیں جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن شپ جیتی۔ انہیں اڑھائی لاکھ امریکی ڈالرز کے علاوہ ایک بڑی ٹرافی بھی دی گئی۔

انہوں نے فیورٹ کھلاڑی ایم ایس ڈوسری کو لندن میں ایک سخت مقابلے میں ہرایا۔ ڈوسری کی کوشش تھی کہ وہ لگا تارعالمی چیمپئن شپ جیتیں تاکہ ان کا آبائی ملک سعودی عرب اس مقابلے کی تاریخ کا کامیاب ترین ملک بن جاتا۔

مواوبا نے برطانیہ کے ٹیکز کو بھی شکست دی جو فیفا 19 کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جا رہے تھے لیکن ٹیکرز گروپ سٹیج میں ہی مقابلے سے باہر ہوگئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مواوبا نے اس سے قبل پلے سٹیشن کا مقابلہ نیکول99سی (اصل نام نیکول ولالبا) سے جیتا۔ میچ کے آغاز میں مواوبا کو برتری حاصل تھی لیکن بعد میں اس کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

اس سخت سیمی فائنل میں جیت نے انہیں ڈوسری کے خلاف فائنل تک پہنچایا، جو آئی باکس جیت چکے تھے۔ فائنل میں دونوں کو پلے سٹیشن اور آئی باکس پر ایک ایک میچ کھیلنا تھا۔ مواوبا نے میچ کے آغاز سے قبل مذاق میں کہا انہیں نہیں معلوم ایکس باکس کنٹرولر کیسا ہوتا ہے۔

کنسول سے ناواقف ہونے کے باوجود انہوں نے ابتدا میں میچ پر گرفت مضبوط رکھی لیکن پلے سٹیشن پر ایک دلچسپ مقابلے میں مواوبا کو2-3 سے برتری حاصل تھی اور اس طرح وہ عالمی چیمپئن بن گئے۔

فیفا ای ورلڈ کپ اس مقابلے کے سیزن کا خاتمہ ہے۔ نئے مقابلے فیفا 20 کے اجرا کے بعد متوقع طور پر ستمبر میں شروع ہوں گے۔

مواوبا جو ان کے لقب ’مواوبامیانگ‘ کا چھوٹا ورژن ہے، ان بڑی تعداد میں جرمن باشندوں میں سے ایک ہیں جو فیفا کے اعلیٰ مقابلوں میں سرفہرست ہیں۔ یہ جیت ان کے ای سپورٹس کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل