لندن کے شہری ٹماٹروں کی قلت سے عاجز آ گئے

برطانیہ کے شہر لندن میں ٹماٹروں کی قلت کی وجہ مہنگائی، روس یوکرین جنگ اور یورپ اور افریقہ میں خراب موسم کو بتایا جاتا ہے۔

جنوبی یورپ اور شمالی افریقہ میں ناکافی پیداوار اور محدود سپلائی کی وجہ سے برطانیہ میں ’ٹماٹر کا بحران‘ پیدا ہو گیا ہے تاہم لندن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹماٹر کی قلت سے زیادہ مہنگائی سے پریشان ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، مہنگائی، روس یوکرین جنگ اور شمالی افریقہ اور جنوبی یورپ کے غیر معمولی موسم کی وجہ سے برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کے شیلفس سے ٹماٹر، کھیرے اور مرچیں غائب ہیں۔

گذشتہ جمعرات تک لندن کی ایک بڑی سپر مارکیٹ چین ’سینزبریز‘ میں ٹماٹروں کی وافر مقدار موجود تھی اور سپر مارکیٹ کے عملے کا کہنا تھا کہ ٹماٹر خریدنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

سپر مارکیٹ میں ٹماٹر خریدنے والے ایک ریٹائرڈ جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ ٹماٹروں کی قلت سے پریشان نہیں ہیں بلکہ زندگی کی بنیادی ضروریات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے زیادہ پریشان ہیں۔

خاتون نے کہا: ’بظاہر (ٹماٹروں کا یہ بحران) مزید چند ہفتوں تک جاری رہے گا اور اگر آپ کو زیادہ کی ضرورت نہیں ہے یا اگر آپ کا بڑا خاندان ہے تو آپ کو مزید ٹماٹروں کی ضرورت ہے۔ لیکن اگر آپ صرف دو ہیں تو آپ کو مزید ٹماٹروں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں یہ (قیمتیں) بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اسے نظر انداز کرنا احمقانہ بات ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے۔‘

ان کے شوہر نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے اور وہ برطانوی حکومت کی اس وضاحت پر یقین نہیں کرتے کہ عالمی منڈی اس کی اصل ذمہ دار ہے۔

ایک اور بڑی سپر مارکیٹ چین ’ٹیسکو‘ میں بھی جمعرات تک ٹماٹروں کی کافی سپلائی موجود تھی لیکن جمعے کو ٹیسکو میں تمام ٹماٹر فروخت ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک مقامی خریدار نے بتایا کہ وہ ٹماٹر اور دیگر غذائی اشیا کی قلت سے خوفزدہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں چھوٹی سپر مارکیٹس میں خریداری کرنی پڑی جو نسبتاً سستی قیمتیں پیشکش کرتی تھی کیوں کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

مقامی رہائشی تھرسٹی نے کہا: ’سچ پوچھیں تو میں اس وقت مہنگائی اور ضرویات زندگی کی بڑھی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سب سے سستی اشیا تلاش کر رہا ہوں لیکن ہاں یہ بہت خوفناک ہے۔ امید کرتے ہیں کہ یہ بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا۔‘

جمعرات کو سینزبریز میں ٹماٹر کی 20 سے زیادہ اقسام چند دنوں میں کم ہو کر صرف چار اقسام رہ گئیں۔

لیکن سپر مارکیٹ میں مرچ اور کھیرے کی سپلائی اب بھی معمول پر ہے۔

نیشنل فارمرز یونین کے ایک رکن نے کہا کہ برطانیہ کو خوراک کی پیداوار پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسے سبزیوں کی مسلسل قلت کا سامنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا