جب ٹم ڈیوڈ نے احسان اللہ کو سوئمنگ پول میں پھینکنے کی دھمکی دی

انڈی کی گوگلی میں مشتاق احمد سے گفتگو میں احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ نے انہیں سوئمنگ پول میں پھینکنے کی دھمکی دی۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے بتایا کہ ان کے ساتھی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ نے انہیں سوئمنگ پول میں پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔

انڈی کی گوگلی میں مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے احسان اللہ نے بتایا: ’ٹم ڈیوڈ نے کیک کاٹتے ہوئے مجھے کہا اگر تم نے میرے منہ پر کیک لگایا تو تمھیں سوئمنگ پول میں پھینک دوں گا۔ ‘

ملتان سلطانز ہی کے ایک فاسٹ بولر انور علی نے بتایا کہ ٹم ڈیوڈ کی دھمکی کے باوجود احسان اللہ نے ان کے منہ پر کیک لگایا۔

احسان اللہ کا کہنا تھا کہ’ اگر مجھے سوئمنگ پول میں پھینکا جاتا تو آپ سب کو بچانا پڑتا کیوں کہ مجھےتو تیرنا ہی نہیں آتا۔ ‘

انور علی نے بتایا کہ فاسٹ بولر کے لیے فٹنس کا ہونا بہت ضروری اور اس کے لیے کھانے پینے کا خیال رکھنا چاہیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 احسان اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اب اپنی ڈائٹ بدل دی ہے جس کا نتیجہ ان کی بولنگ میں نظر آ رہا ہے۔

احسان اللہ نے بتایا کہ ’مٹن چانپیں، چکن ملائی بوٹی میری پسندیدہ غذا ہے۔ ‘

دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ میٹھا بھی کھاتے ہیں مگر زیادہ مقدار میں نہیں۔

احسان اللہ پاکستان سُپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے رواں سیزن میں اب تک 21 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ