ہالی وڈ کے سکرپٹ رائٹر جنہیں والدہ نے قاری بننے کی دعا دی

فلسطینی نژاد امریکی امیدوار یاسرعمر شاہین نے بتایا کہ ان کی زندگی ہالی وڈ کے ہالز میں قرآن حفظ کرنے، تلاوت کرنے اور سکرپٹ لکھنے میں گزری۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں عطر الکلام  شو میں فلسطینی نژاد امریکی امیدوار یاسرعمر شاہین، جو ہالی وڈ کے فلم اور ٹی وی سکرین رائٹر بھی ہیں، نے تلاوت قرآن پاک کے مقابلوں میں شرکت کی اور اپنی منفرد تلاوت سے ناظرین کے دل جیت لیے۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے تحت ہونے والے شو میں شرکت کرنے والے یاسرعمر شاہین نے بتایا، ’میری زندگی ہالی وڈ کے ہالز میں قرآن حفظ کرنے، تلاوت کرنے اور سکرپٹ لکھنے میں گزری۔ میں نے 130 سے زیادہ پروگراموں کی تیاری کی نگرانی کی، 14 دستاویزی فلمیں بنائیں اور عرب اور اسلامی ممالک میں ٹی وی چینلز پر بہت سے پروگراموں میں شرکت کی۔‘

یاسرعمر شاہین نے اپنے لیے درس و تدریس کے پیشے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کیلیفورنیا کی سان ہوزے یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبر کی حیثیت سے کام کیا اور متعدد مقابلوں میں حصہ لیا جس کے باعث وہ عطر الکلام شو میں پہنچے۔ جہاں وہ ان بین الاقوامی شرکا کا حصہ بن گئے جن کی آوازیں رمضان کے دوران ایم بی سی ون اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر ہوں گی۔

یاسرعمر شاہین نے بتایا: ’میں بچپن میں بہت شرارتی تھا۔ اپنی والدہ سے کچھ  پیسے چوری کر لیتا تھا تا کہ چپس اور ٹافیاں خرید سکوں۔ جب میری والدہ کو اس کا علم ہوا تو وہ باہر گئیں اور جب ایک گھنٹے کے بعد واپس آئیں تو ان کے پاس قاری محمد البراک کی تلاوت کی ایک کسیٹ تھی۔

’انہوں نے مجھے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہیں کہ ایک رو

ز میں بھی محمد البراک جیسا بن جاؤں۔ کئی سال گزرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے میری والدہ کی دعا قبول کی ہے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنی والدہ کی ہر ممکن توقیر کر رہا ہوں۔‘

ان کے اساتذہ کا ماننا ہے کہ اپنے گہرے تخیل کی بدولت شاہین نے فلم سازوں کے ساتھ ان کے شعبوں میں مقابلہ کیا۔ وہ وہاں تھے جہاں بہت سے عرب امریکیوں کی کمی تھی۔

انہیں بہت سے بین الاقوامی تجربات حاصل ہیں اور وہ اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ ڈیلاس، ٹیکساس کی مساجد میں مسلمان بچوں کو قرآن اور بین الاقوامی قوانین کی تعلیم دینے میں مصروف رہے۔

عطرالکلام رمضان کے معروف ٹی وی پروگراموں میں سے ایک ہے۔ اس پروگرام میں شریک خوبصورت آوازوں کے حامل افراد قرآن کی تلاوت اور اذان (اسلامی اذان) سناتے ہیں۔

 اس مقابلے کا مقصد خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن اور اذان دینے والوں کو سامنے لانا اور شرکا اور ناظرین کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

عطرالکلام کیا ہے؟

عطرالکلام  شو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے اقدامات میں سے ایک ہے، جو 2019 میں شروع ہوا۔ اس شو میں تلاوت قرآن پاک اور اذان دینے میں ممتاز صلاحیتوں کے حامل افراد کے درمیان بین الاقوامی مقابلہ کروایا جاتا ہے۔

اس کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ سعودی ریال سے زائد کے بڑے مالی انعامات مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس شو کا پہلا ورژن رمضان 2022 میں سعودی چینل پر لانچ کیا گیا۔ اس میں دنیا کی کچھ بہترین آوازوں کے حامل افراد نے شرکت کی تھی۔

 یہ مقابلہ 2023 میں ایم بی سی اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر روزانہ ریاض کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے نشر کیا جا رہا ہے۔

تلاوت، صوتیات اور مقام کے اصولوں کے ماہرین پر مشتمل خصوصی جیوری کے سامنے 160 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 90 ہزار سے زائد شرکا نے پہلے اور موجودہ ایڈیشن میں شرکت کی۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) سعودی وژن 2030 کے مطابق مملکت میں تفریحی شعبے کو منظم کرنے اور ترقی دینے اور مملکت کے تمام خطوں میں معاشرے کے تمام طبقوں کے لیے تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے کاموں کو انجام دینے کے لیے قائم کی گئی تھی۔

جی ای اے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کرنے اور تفریحی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تناسب کو بڑھانے کے علاوہ اپنے ذرائع میں تنوع لانے، جی ڈی پی میں اضافے میں معاونت سے مملکت کی معیشت کو سہارا دے رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میری کہانی