آفریدی، علی ظفر کا ٹی سٹال پر کام کرنے والے باکسر کی مدد کا اعلان

کراچی میں ایک چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے پاکستانی باکسر آغا کلیم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنا باکسنگ کیریئر جاری رکھنے کے لیے مدد کے اپیل کی تھی۔

آغا کلیم کراچی کے ایک ہوٹل پر کام کرنے کے بعد کلب جاکر باکسنگ کی پریکٹس کرتے ہیں تاکہ اپنا خواب پورا کرسکیں (تصویر: آغا کلیم ٹوئٹر اکاؤنٹ)

سابق کرکٹ سٹار شاہد آفریدی اور گلوکار علی ظفر نے چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے باکسر آغا کلیم کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

آغا کلیم نے 31 مارچ کو ٹویٹ کے ذریعے اپنا باکسنگ کیریئر جاری رکھنے کے لیے مدد کے اپیل کی تھی۔ اس ویڈیو میں بھی وہ ٹی سٹال پر پراٹھے بناتے دکھائی دیے۔

اس ٹویٹ کے بعد شاہد آفریدی اور علی ظفر نے انہیں مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا:’ ہم آپ کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میگا سٹار لیگ بنانے کا مقصد یہی ہے اور دونوں ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تا کہ آپ کی مدد کی جاسکے۔‘

دوسری جانب علی ظفر نے لکھا کہ’ ہمیں اپنے ہیروز کی قدر کرنی چاہیے خاص طور پر وہ جنہوں نے ہمارے لیے بین الاقوامی  سطح پر نام بلند کیا۔ ‘

انہوں نے اعلان کیا کہ آغا کریم کی مالی مدد کے ساتھ اپنی آئندہ فلم کے لیے ان کے ساتھ ٹریننگ بھی کریں گے۔

 آغا کلیم کا تعلق کوئٹہ کے علاقے نیو کلی کربلا شاہی کوٹ سے ہے مگر ذریعہ معاش اور اپنے شوق کی خاطر وہ کراچی میں مقیم ہیں اور ایک چائے کے ہوٹل پر اپنے والد اور دیگر افراد کے ہمراہ 12 گھنٹے کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہوٹل پر کام کرنے کے بعد وہ کلب جاکر پریکٹس کرتے ہیں تاکہ اپنا خواب پورا کرسکیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آغا کلیم نے بتایا کہ وہ آج سے 20 سال قبل کام کے سلسلے میں اپنے آباؤ اجداد کے ہمراہ کراچی آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے ایشیئن اور ورلڈ ٹائٹل لے کر آئے مگر مزید کھیلنے کے لیے ان کے پاس سپانسر موجود نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام اور حکومت سے اپنی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل