ہر نئے میک کمپیوٹر میں بِٹ کوئن کی خفیہ دستاویز

ایپل نے کوئی معلومات نہیں دیں کہ بٹ کوائن کی فائل کو میک آپریٹنگ نظام میں کیسے اور کیوں شامل کیا گیا۔

چھ جون، 2022 کو کیلی فورنیا کے ایپل پارک کیمپس میں نئی میک بک ایئرز کی نمائش کی جا رہی ہے (اے ایف پی)

ہر نئے میک کمپیوٹر میں بِٹ کوئن کی خفیہ دستاویز چھپی ہوئی ہے۔

ایک ٹیکنالوجی بلاگر کو پتہ چلا ہے کہ کوئی بھی میک کمپیوٹر، جسے 2018 کے بعد میک آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن استعمال کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، اس میں ’بٹ کوئن وائٹ پیپر‘ کی کاپی پوشیدہ ہے۔

بٹ کوئن وائٹ پیپر 2008 میں ایک ایسے شخص یا لوگوں کے گروپ نے تیار کیا تھا جو خود کو ساتوشی ناکاموتو کہتے ہیں اور جن کی اصل شناخت کا کبھی پتہ نہیں چل سکا۔

دستاویز میں ناصرف بتایا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کیسے کام کرتی ہے بلکہ اس کے پیچھے اس سوچ کو بھی تفصیل سے بیان کرتی ہے کہ اسے ابتدائی طور پر کیوں بنایا گیا۔

نتیجے کے طور پر یہ دستاویز عام طور پر بٹ کوئن اورکرپٹوکرنسیوں کی حمایت کرنے والوں کے لیے اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ اسے بظاہر خاموشی سے سافٹ ویئر میں شامل کر دیا گیا۔ غالباً میک آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کسی انجینیئر نے ایسا کیا۔

’ورچوئل سکینر ٹو‘ نامی ڈیوائس کی فائلوں کے اندر دیکھ کر کوئی بھی بٹ کوئن دستاویز کو کھول سکتا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ اس دستاویز کو ممکنہ طور پر ایک مثال کے طور پرآپریٹنگ سسٹم میں شامل کیا گیا تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ یہ ٹول کیسے کام کرتا ہے اور یہ ممکن ہے کہ اس کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہو کیوں کہ یہ مختصر اور مفید دستاویز ہے۔

خفیہ دستاویز اینڈی بائیو نامی بلاگر اور ٹیکنالوجی کے ماہر کو ملی۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ فائل پانچ سال سے سافٹ ویئر کے اندر موجود ہونے کے باوجود آن لائن اس پر بہت کم بحث ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں کہ فائل کو میک آپریٹنگ نظام میں کیسے شامل کیا گیا۔

کمپنی نے فوری طور پر دی انڈپنڈنٹ کی جانب سے تبصرہ کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

بائیو نے کہا کہ انہیں ایک اطلاع ملی تھی کہ فائل کی موجودگی کو ایک سال پہلے مسئلے کے طور پر پیش کیا گیا اور یہ کہ اسے آپریٹننگ سسٹم میں شامل کرنے والے انجینیئر کو مسئلہ حل کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے کوئی تازہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

باضابطہ طور پر ایپل بڑی حد تک کرپٹو کرنسی سے الگ رہا ہے باوجود اس کے کہ اس نے ادائیگیوں اور قرضے دینے جیسی مزید مالیاتی خدمات شروع کر دی ہیں۔

ایپل کےچیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے 2021 میں کہا کہ ایپل کرپٹو کرنسیوں کو ’دیکھ رہا ہے‘ اور انہوں نے ذاتی سطح پر اس میں سرمایہ کاری کی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے پاس کرپٹو کرنسی کا کام شروع کرنے کے لیے ’فوری طور پر کوئی منصوبہ‘ نہیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی