جدہ کا تاریخی شہر جو رمضان کی راتوں میں جگمگا اٹھتا ہے

رمضان کے دوران منفرد سجاوٹ اور ہلچل سے بھرپور بازاروں والا تاریخی شہر جدہ سیاحوں کا مرکز بن جاتا ہے۔

منفرد سجاوٹ اور ہلچل سے بھرپور بازاروں والا تاریخی شہر جدہ رمضان میں راتوں کو جاگ اٹھتا ہے۔

پرانے شہر کے الباد ضلعے میں رنگ برنگی روشنیوں نے تنگ گلیوں کو جگمگا رکھا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رمضان کے دوران جدہ سرگرمیوں کا مرکز بن جاتا ہے، جہاں سینکڑوں لوگ روایتی موسیقی اور ثقافتی رقص کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

زائرین دن کے وقت ضلعے کے عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کو دیکھ سکتے ہیں۔

ایک سعودی سیاح سالم الحداد نے بتایا کہ یہاں مختلف علاقوں سے لوگ رمضان کی ان راتوں میں پرانے دنوں کی خوبصورتی کا تجربہ کرنے، یہاں کے کھانے پینے سے لطف اندوز ہونے اور ماضی میں ہمارے بزرگوں کے طرز زندگی کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

یہاں پر موجود ایک اور سعودی سیاح احمد البنا نے کہا: ’پرانا جدہ رمضان میں اپنی خوشی اور مسرت کے ماحول کے لیے مشہور ہے، اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ صرف اس تاریخی ضلعے کو دیکھنے کے لیے ہر جگہ سے آتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا