رمضان کے پہلے عشرے میں عمرہ ادائیگی میں ’104 منٹ‘ لگے: رپورٹ

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران ادارے کی سلامتی، تحفظ اور ہنگامی صورتِ حال سے متعلق ایجنسی نے بتایا ہے کہ رواں سال رمضان کے پہلے عشرے میں طواف کے آغاز سے لے کر سعی کے اختتام تک عمرہ کی ادائیگی میں اوسطاً 104 منٹ لگے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران ادارے کی سلامتی، تحفظ اور ہنگامی صورتِ حال سے متعلق ایجنسی نے بتایا ہے کہ رواں سال رمضان کے پہلے عشرے میں طواف کے آغاز سے لے کر سعی کے اختتام تک عمرہ کی ادائیگی میں اوسطاً 104 منٹ لگے۔

یہ بات مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران ادارے نے دو اپریل کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رمضان کے پہلے 10 دنوں کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے اوسط وقت کی وضاحت ایک انفوگرافک کے ذریعے کی۔

اس انفوگرافک کے مطابق طواف کرنے کا اوسط وقت 49 منٹ ہے جبکہ عازمین کو طواف سے سعی کے لیے جانے میں 11 اور سعی میں 44 منٹ لگتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران ادارے کی سلامتی، تحفظ اور ہنگامی صورتِ حال سے متعلق ایجنسی نے رمضان کے دوران مسجد الحرام کے زائرین کی خدمت کے لیے 500 سے زائد سکیورٹی اہلکار فراہم کیے۔

سکیورٹی اہلکار مسجد الحرام کے اندر حفاظتی ذرائع اور طواف کی طرف جانے والی تمام راہداریاں تیار رکھنے کے ساتھ ساتھ مرکزی داخلی راستوں کی حفاظت اور سکیورٹی، ہجوم کو منظم اور اس کا انتظام کرنے کے لیے موجود ہیں۔

رواں سال سعودی عرب میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوسرے جمعے کو تقریباً 15 لاکھ نمازیوں نے جمعے کی نماز کی ادائیگی کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی ایئرلائنز کے میگزین ’لیڈرز‘ کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوسرے جمعے کو خانہ کعبہ کی راہداریاں، فرش، تہہ خانے، چھتیں اور صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے جبکہ نمازیوں کی قطاریں مسجد الحرام کے آس پاس کی سڑکوں، چوراہوں اور محلوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔

ماہ رمضان کے آپریشنل پلان میں نمازیوں، زائرین اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور خدمات فراہم کرنے کے لیے اقدامات، پروگراموں اور سروسز کو بڑھا دیا گیا تھا۔

تقریباً 12 ہزار ملازمین نے 24 گھنٹے 30 لاکھ نمازیوں کو خدمات فراہم کیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا