عید پر فیری بوٹس میں دریائے سندھ کی سیر

موجودہ صورت حال میں فیول کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود انڈس ریزورٹ پرانے کرایوں پر سیاحوں کو تفریح مہیا کر رہی ہے۔

ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر انتظام میانوالی میں دریائے سندھ کے کنارے واقع انڈس ریزورٹ میں فیری بوٹس سروس ہمیشہ سے سیاحوں میں مقبول رہی ہے اور اس بار عید پر بھی عوام کی خاص توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

اس مرتبہ عید الفطر کے موقعے  پر آنے والے سیاحوں کو انڈس پکنک ریزورٹ کی جانب سے عید کے تینوں دنوں فیری بوٹس میں مختلف پیکجز کی صورت میں دریائے سندھ کی سیر کروائی جارہی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ سرگودھا ڈویژن میں اپنی نوعیت کی واحد فیری بوٹ سروس بھی ہے جہاں پر گرد و نواح سے بڑی تعداد میں ہر عمر کے افراد بوٹنگ کا لطف اٹھانے آتے ہیں۔

یہاں وہ دریائے سندھ میں فیری بوٹ کی سیر کے علاوہ  فطرت کے حسین نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 عید کے دنوں میں سیاحوں کی آمد بڑھ جاتی ہے اور چلڈرن پارک اور زپ لائن سے محظوظ ہونے کے ساتھ خصوصاً فیری بوٹس کی سیر کی جاتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 موجودہ صورت حال میں فیول کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود انڈس ریزورٹ پرانے کرایوں پر سیاحوں کو تفریح مہیا کر رہی ہے۔

 فیری بوٹس کا کم سے کم کرایہ ایک ہزار روپے ہے جو کہ ان کی سیٹوں اور سائز اور فاصلے کے حساب سے بڑھتا ہے۔

 فیری سفاری پورٹس دریائے سندھ اور کالا باغ کے حسین نظاروں سے لوگوں کو عید کے دنوں میں تفریح فراہم کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا