امریکہ: خاتون کی آنکھ کے نیچے جلد کا سب سے چھوٹا کینسر دریافت

جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم اس بات کی تصدیق کرنے میں کامیاب رہی کہ یہ نشان میلانوما تھا جو جلد کے کینسر کی سب سے خطرناک قسم ہے۔

برطانیہ میں 2017 اور 2019 کے درمیان میلانوما سے دو ہزار341 افراد کی موت ہوئی تھی(اے ایف پی فائل)

ماہرین امراض جلد کی ایک ٹیم نے ایک عورت کی آنکھ کے نیچے دنیا کے سب سے چھوٹے جلد کے کینسر کی نشاندہی کی ہے۔

کرسٹی سٹاٹس نامی خاتون کے گال پر موجود صرف 0.65 ملی میٹر کے اس چھوٹے سے نشان کو اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی (OHSU) کی ٹیم نے ’انسانی آنکھ سے تقریباً پوشیدہ‘ قرار دیا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم اس بات کی تصدیق کرنے میں کامیاب رہی کہ یہ نشان میلانوما تھا جو جلد کے کینسر کی سب سے خطرناک قسم ہے۔

ٹیم نے جلد میں کوئی بھی چیز داخل کیے اور کرسٹی سٹاٹس کی جلد کو کاٹے بغیر ان کے کینسر کا پتہ چلایا۔ OHSU نے جلد تشخیص کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

یکم مئی کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک جج نے اس ٹیم کی جان بچانے والی دریافت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

کرسٹی سٹاٹس نے کہا کہ وہ کچھ سالوں سے سرخ دھبے سے واقف تھیں لیکن وبائی مراض کی وجہ سے، انہوں نے طبی مدد حاصل کرنے میں تاخیر کی۔

انہوں نے کہا کہ ’کوویڈ کے دوران میں نے اپنی صحت کے بارے میں کچھ زیادہ ہی سوچنا شروع کیا۔ میرے پاس اپنے باتھ روم میں ایک میگنفائنگ شیشہ ہے اور میں نے دیکھا کہ جس نشان کے بارے میں مجھے فکر تھی وہ کافی بڑا تھا۔ میں نے اسے چیک کروانے کے لیے اپائنٹمنٹ کا وقت لیا۔‘

اس ملاقات میں کرسٹی سٹاٹس کی تشویش والی جگہ کی نشاندہی ایک بے ضرر بڑھی ہوئی جلد، چیری انجیوما کے طور پر کی گئی۔ لیکن اسی تشخیص کے دوران پروفیسر الیگزینڈر وٹکوسکی نے ان کے گال پر ایک اور چھوٹا سا نشان دیکھا۔ یہ نشان جس کی بعد میں کینسر کے طور پر تشخیص کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پروفیسر وٹکووسکی نے اس دریافت کے بارے میں کہا کہ’ہماری ٹیم نے مل کر جو کیا وہ میرے ذاتی مشن کے بیان کی عکاسی کرتا ہے: ’ناگزیر کا جلد پتہ لگاؤ۔‘

کرسٹی سٹاٹس نے یہ بتاتے ہوئے علاج تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ وہ ’ صحیح ٹیکنالوجی کے ساتھ صحیح وقت پر صحیح جگہ‘ تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر وہ میرے(کینسر) کا بہت جلد پتہ لگا سکتے ہیں تو یہ ٹیکنالوجی دوسرے لوگوں کی بھی مدد کر سکتی ہے۔ یہ ایک اہم یاد دہانی ہے کہ آپ اپنی جلد کے معاملے میں سستی نہ دکھائیں۔ آپ کو جلد اور نئی چیزوں کا معائنہ کرنا چاہیے۔‘

مئی میں میلانوما اور جلد کے کینسر سے متعلق آگاہی کے مہینے کو منانے کے لیے اس ٹیم نے آگاہی پھیلانے کے لیے ’سٹارٹ سیئنگ میلانوما‘ نامی عوامی صحت کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

OHSU میں سکول آف میڈیسن میں شعبہ ڈرمیٹالوجی کی سربراہ سینسی لیچ مین نے کہا کہ ’میلانوما کے لیے آپ کی آنکھیں واقعی آپ کا بہترین آلہ بن سکتی ہیں۔ آپ کی جلد پر ایک تل یا دھبہ جس کی ظاہری شکل، سائز یا رنگ تبدیل ہو رہا ہو، میلانوما کی اہم علامات ہیں۔‘

میلانوما جلد کے کینسر کی ایک قسم ہے جو جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل سکتا ہے۔ OHSU کے مطابق جلد کے کینسر کے کیسز میں اس کا امکان ایک فیصد ہے لیکن جلد کے کینسر سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات کا سبب بنتا ہے۔

برطانیہ میں 2017 اور 2019 کے درمیان میلانوما سے دو ہزار341 افراد کی موت ہوئی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت