کیپٹاگون کے خلاف سعودی جنگ پر دستاویزی فلم کی سکریننگ

عرب نیوز کے ایڈیٹر ان چیف فیصل جے عباس نے کہا کہ یہ فلم اس غیر قانونی تجارت پر روشنی ڈالنے کی کوشش ہے جو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا میں زندگیوں کو متاثر کر رہی ہے۔

عرب نیوز کے ایڈیٹر ان چیف فیصل جے عباس منشیات کے خلاف سعودی عرب کی جنگ کے عنوان پر دستاویزی فلم کی سکریننگ کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں (عرب نیوز)

عرب نیوز نے لندن میں منتخب سامعین کے لیے اپنی تازہ ترین دستاویزی فلم ’ابو ہلالین: ان سائیڈ دی کنگڈم کریک ڈاؤن آن کیپٹاگون‘ کی نجی سکریننگ کی جس میں شام کی جنگ کو ہوا دینے والی منشیات کے خلاف سعودی عرب کی جنگ کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ اس منشیات نے سعودی عرب اور خطے میں کئی جانوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔

عرب نیوز کی تیار کردہ دستاویزی فلم سٹیفن سٹریٹ، سنٹرل لندن پر واقع برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ میں دکھائی گئی، جس میں لندن میں قائم کونسل فار عرب برٹش انڈرسٹینڈنگ سکریننگ پارٹنر تھی۔

اس کے بعد منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ماہرین کے ایک پینل کی بحث ہوئی جس میں فلم پر کام کرنے والے صحافی شامل تھے۔

اس تقریب میں متعدد موجودہ اور سابق سفارت کاروں، علاقائی امور اور منشیات کے استعمال کے ماہرین، کمیونیکیشن ایگزیکٹیوز اور فلمی ناقدین نے شرکت کی۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے عرب نیوز کے ایڈیٹر ان چیف فیصل جے عباس نے کہا کہ یہ فلم اس غیر قانونی تجارت پر روشنی ڈالنے کی کوشش ہے جو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا میں زندگیوں کو متاثر کر رہی ہے۔

’موقعے کی مناسبت سے، ہم چاہتے تھے کہ یہ سعودی عرب میں کیپٹاگون کے خلاف جاری مہم، منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن، دونوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیل سکے، کیوں کہ ہمیں یقین ہے کہ میڈیا اس جنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘

سی اے اے بی یو کے ڈائریکٹر کرس ڈوئیل نے کہا کہ ’یہ دستاویزی فلم مشرق وسطیٰ کی سب سے بدنام صنعتوں میں سے ایک کی تجارت پر روشنی ڈالنے کے قابل قدر عمل کا حصہ ہے۔ یہ میکسیکو میں منشیات کی مارکیٹ سے بھی کئی گنا بڑی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈوئیل نے کہا کہ اس دستاویزی فلم کا ’خطے میں بہت بڑا سماجی اثر پڑے گا،‘

کیوں کہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کیپٹاگون نے بشار الاسد کی حکومت کو ’برقرار رکھا‘ جس نے ’اپنے طرز عمل میں تبدیلی کا کوئی نشان ظاہر نہیں کیا۔‘

فروری 2023 میں عرب نیوز کے ریسرچ اینڈ سٹڈیز یونٹ کی منشیات کے بارے میں 14 ماہ کی طویل تحقیقات پر مبنی دستاویزی فلم کیپٹاگون کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر روشنی ڈالتی ہے۔

یہ فلم معاشرے پر منشیات کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کا گہرائی سے مشاہدہ فراہم کرتی ہے۔

ایک سال سے زیادہ عرصے تک، عرب نیوز نے کیپٹاگون کی سمگلنگ کے تاریک رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے تین ممالک کا سفر کیا تاکہ نہ صرف ان نیٹ ورکس کی ایک جھلک پیش کی جائے جو اس کی تقسیم کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ بنیادی طور پر اس کے استعمال کے متاثرین بھی ہیں۔

یہ فلم اب عرب نیوز کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہے اور 10 جولائی کو صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو لندن کے مشہور فرنٹ لائن کلب میں اس کی عوامی نمائش ہوگی۔ ٹکٹیں آج سے یہاں پر فروخت ہو رہی ہیں: Eventbrite/Screening-Abu-Hilalain

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا