ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہفتے کو ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک کوالیفائنگ میچ میں سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کے بعد میگا ایونٹ میں نظر نہیں آئے گی۔
ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع بنائے رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا لیکن آج وہ ہرارے میں سکاٹ لیںڈ کے خلاف 50 اوورز میں کل 181 زنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
جواب میں سکاٹ لینڈ نے یہ ہدف 6.3 اوور پہلے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
زمبابوے میں جاری سپر سکس مرحلے میں میزبان ٹیم اور ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد شائی ہوپ کی ٹیم کے پاس صفر پوائنٹس ہیں اور اس کے صرف دو میچ بچے ہیں۔
انڈیا میں پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی کمی واضح طور پر محسوس کی جائے گی۔
سکاٹ لینڈ کی ٹیم زمبابوے اور سری لنکا سے دو پوائنٹس پیچھے ہے جبکہ یہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جہاں 10 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ویسٹ انڈیز اب تک ہونے والے سارے ون ڈے ورلڈ کپ میں حصہ لیتی آئی ہے جبکہ 1975 اور 1979 میں اس نے دو بار یہ ٹرافی اپنے نام کی۔