ایشیا کپ: مشکل مقابلے کے بعد سری لنکا کی بنگلہ دیش کے خلاف فتح

ایشیا کپ 2023 کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے سماراوکرما اور اسالانکا کی عمدہ بلے بازی کی بدولت ایک مشکل مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سماراوکرما اور اسالنکا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 78 رنز کی پارٹنرشپ بنائی (اے ایف پی)

ایشیا کپ 2023 کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ایک مشکل مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پالیکلے میں جمعرات کو کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے بظاہر ایک مشکل وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو اسے شروع سے ہی کھل کر رنز بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم نجم الحسین شانتو کی انتہائی عمدہ 89 رنز کی اننگز کی بدولت 164 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کو بھی آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور اسے بھی اپنے ہوم گراؤنڈ پر رن بنانے میں دشواری ہو رہی تھے۔

سری لنکا نے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو صرف 43 رنز پر اس کی ابتدائی تین وکٹیں گر گیی تھیں۔

یہ وہ موقع تھا جہاں سے بنگلہ دیش نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش تو کی لیکن اسے کچھ زیادہ کامیابی نہ ہوئی۔

اس دوران چوتھی وکٹ کی شراکت میں سماراوکرما اور اسالانکا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 78 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو پیچھے دھکیل دیا تاہم 121 کے مجموعی سکور پر سماراوکرما 54 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ایشیا کپ کا یہ میچ ایک بار پھر جھولتے ہوئے بنگلہ دیش کی جانب آ گیا اور بنگلہ دیشی بولرز نے 128 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی پانچویں وکٹ بھی حاصل کر لی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مگر یہاں جیت اور بنگلہ دیش کے درمیان اسالنکا جمے رہے اور اپنی ٹیم کو جتوا کر ہی واپس لوٹے۔

اسالنکا نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن نے دو، تسکین احمد، شریف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی اننگز میں نجم الحسین شانتو کے علاوہ توحید وہ واحد بلے باز تھے جو 20 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے تھے۔

سری لنکا کی طرف سے سپنر ٹکشانہ نے وکٹیں لینے میں پہل کی اور بعد میں پتھریانہ نے کسی بھی بنگلہ دیشی بلے باز کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

بتھیرانہ چار وکٹیں لے کر سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ